اہم ترین

پاک فوج کی ہائی کمانڈ جنرل (ر) امجد شعیب کو نفرت انگیز بیانات پر کٹہرے میں‌کھڑا کرے، وزیر اعلی گلگت بلتستان کا مطالبہ

گلگت (پ،ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ امجد شعیب کا گلگت بلتستان کے مخصوص کمیونٹی کے حوالے سے میڈیا میں ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے۔ امجد شعیب نے ہمیشہ ٹی وی چینلز پر بغیر معلومات اور حقائق کے منافی باتوں سے گلگت بلتستان کے عوام کی جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی ہے۔ ایسے لوگ ہمیشہ منفی سوچ رکھتے ہیں اور ہمیشہ منفی بات کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلف میں مزدوری کرکے ملک کے محصولات میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں ان کے بارے میں غلط بیانی کی گئی ہے۔ اسماعیلی کمیونٹی کا شروع سے پاکستان اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار رہاہے۔ آغا خان سوئم سر سلطان محمد شاہ نے قائد اعظم محمد علی جناح سے مل کر پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کے بانیوں کے بارے میں اس طرح کی غیر شائستہ اور منفی بیانات قابل مذمت ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے افواج پاکستان کے ہائی کمانڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ امجد شعیب جیسے نفرت کے بیج بونے والوں کا نوٹس لیں اور انہیں کٹہرے میں لائیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ امجد شعیب اپنے نفرت انگیز بیانات پر گلگت بلتستان کے عوام سے معافی مانگیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button