اہم ترین

آرڈر نامنظور، اقوام متحدہ متنازعہ گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے، عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ

گلگت: عوامی ایکشن کمیٹی کے ایک اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے اہم ترین ادارے سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کو متنازعہ قرار دیا ہے۔ اس فیصلے کی روشنی میں اقوام متحدہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کو بحیثیت متنازعہ علاقہ حقوق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے اجلاس میں کہا گیا کہ اسمبلی اور کونسل کے ممبران گلگت بلتستان کے حقوق کے معاملے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔ آرڈر کی سرسری مخالفت کرنے والے آرڈر کے تحت مراعات لینے کی بجائے عوام میں شامل ہو کر حقوق کی تحریک کا حصہ بنیں۔ دوہرا اور دوغلا معیار نہیں چلے گا۔

جمعرات کے روز گلگت کے مقامی ہوٹل میں عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس وائس چیئرمین فدا حسین کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی جنرل سیکریٹری سید یعصب الدین، انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری مسعود الرحمن، جہانزیب انقلابی، راجہ شاہ زیب و دیگر نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے اسمبلی کو بااختیار بنایا جائے جو بھی آرڈر آرہا ہے اسے پبلک کیا جائے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گلگت بلتستان کے وسائل پر عوام کا حق ہے اس کو چھیننے نہیں دیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button