شگر میںشفاخانہ امام حسن میڈیکل کمپلیکس کا افتتاح
شگر(عابدشگری)ایم ڈبلیو ایم بلتستان کی جانب سے شگر میں تعمیر کئے جانے والے میڈیکل کمپلیکس شفاخانہ امام حسن ؑ کا افتتاح کردیا گیا۔افتتاحی تقریب میں سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شگر شیخ کاظم ذاکری ،سابق سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شگر شیخ ضامن علی مقدسی،سابق امیدوار اسمبلی فداعلی شگری اور عوام کی جم غفیر موجود تھے۔یہ کمپلیکس کوتھنگ کی عوام کو گھر کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرینگے۔ اس کی سنگ بنیاد سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان سید علی رضوی نے دو سال قبل رکھا تھا۔تاہم اس کی تعمیرات مکمل ہونے کے بعد اب مکمل فنکشنل ہوچکا ہے۔اس سے کوتھنگ بالا اور پائین کے 10سے زائد دیہات کو صحت کی سہولت میسر آئیں گے۔اس کی افتتاح پاکستان کی 71 ویں آزادی کے شاندار موقع کردیا گیا۔کوتھنگ اور شگر کے عوام ہسپتال کی تعمیر میں اپنی کوششیں اور نقطہ نظر کے لئے ایم ڈبلیو ایم، خاص طور پر تنظیم کے جنرل سیکریٹری سید سید علی رضوی کو پیش کرتے ہیں۔شگر کے لوگوں نے ان کی خوشحالی کے کاموں کو سلام کیا اور ان تمام لوگوں نے اپنے حصوں کو اس منصوبے کو مکمل کرنے میں ادا کیا۔