تعلیم

شعبہ امتحانات کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا، غلام الدین قراقرم یونیورسٹی کے ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات مقرر

گلگت(پ ر ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہا ہے کہ KIUکے شعبہ امتحانات سمیت تمام شعبہ جات کو آٹومیشن کے ذریعے کمپیوٹرائزڈ کیا جائیگا۔ شعبہ امتحانات میں اصلاحات کے نفاذ کیلئے قائم کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر ملیں گی اور بہت جلد اقدامات کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے شعبہ امتحانات میں اصلاحات کیلئے قائم کمیٹیوں کے کنوینئرز کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کمیٹیوں کے کنوینئرز، کنٹرولر امتحانات ، رجسٹرار و دیگر سٹاف موجودتھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کے سینئرڈینزاور پروفیسرز کی سربراہی میں قائم کمیٹی برائے پرچہ نظرثانی،کمیٹی برائے پیپر سیٹنگ نظرثانی ،اور کمیٹی برائے پیپراسسمنٹ نظرثانی شامل ہے ۔ان کمیٹیوں کویہ مینڈیٹ دیاگیاہے کہ وہ ADEپروگرام کے لیے پیپر سیٹنگ کا عمل اور تدریسی ،امتحانی و دیگر امور پر نظرثانی، پیش کردہ سیلبس کی جانچ پڑتال کرنے سمیت امتحانی پیپر کا معائنہ ،پرچہ جات کی ٹائپنگ کے معیار کو چیک،امتحانی سنٹر ز میں ایگزامنر ز اور پیپر چیکنگ اسٹاف کی تعیناتی کے عمل کا جائزہ لینے سمیت ہرماہ اپنی سفارشات ایڈوئزی کمیٹی کے سامنے پیش کریگی۔

وائس چانسلر نے کہ کہا کہ میں وقتا فوقتا شعبہ امتحانات اور امتحانی مراکز کا دورہ کرتاہوں اور ملازمین سے یہ تقاضا کرتاہوں کہ وہ اپنے فرائض باقاعدگی سے انجام دے اور لوگوں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات بہم پہنچائے۔ وائس چانسلرنے کہا کہ اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ امتحانات سے متعلق سکول و کالج کے اساتذہ و سٹاف کے تمام بلات کی عید سے قبل ادائیگی کو یقینی بنائے، جنھوں نےKIUکے امتحانات میں فرائض انجام دیئے ہیں۔ امتحانات میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ و سٹاف کے معاوضے میں مناسب اضافہ کیلئے شفارشات مرتب کی جارہی ہے۔اور امتحانی فیس پر نظرثانی کی جائیگی۔ وائس چانسلر نے کہاکہ ہر ضلع کے ایک سکول یا کالج کو ٹریننگ سینٹر بنایا جائیگا۔ جہاں اس ضلع کے اساتذہ اور نگران عملہ کو پیپر سیٹنگ ، پیپر اسسمنٹ ، امتحانات کے انعقاد سمیت دیگر امتحانی امور پر تربیت دیئے جائیں گے۔ جو لوگ اپنے مسائل لیکر شعبہ امتحانات آتے ہیں ان کو بروقت اور فوری معلومات فراہم کی جائیگی اور ان کیلئے شعبہ امتحانات کے حدود میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کئے جائیں گے تاکہ لوگ باعزت طریقے سے اپنا کام کرکے چلے جائیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ سیکنڈری اور ہائرسیکنڈری سطح کی نصاب میں بہتری لانے کیلئے پاکستان کے دیگر بورڈ کی نصاب سے موازنہ کریں گے اور اس میں ضروری ترمیم و تدوین کئے جائیں گے۔ تاکہ یہاں سے پڑھنے والے بچوں کو دیگر بورڈ میں پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ وائس چانسلر نے پاکستان کے دیگر بورڈ سے پہلے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان پر شعبہ امتحانات کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے نتائج کے اعلان کیلئے جو ڈیڈ لائن دیا تھا۔ اس کے اندر نتائج کا اعلان ہو۔ انشاء اللہ ہم طلباء اور لوگوں کی آسانی کیلئے مختصر مدت میں واضح تبدیلی لائیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے تمام کمیٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کو تیزی کریں اور اپنی سفارشات جلد ازجلد ایڈوائزری کمیٹی کے آنے والے اجلاس میں پیش کریں۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار اکیڈمک غلام الدین کو ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات بنادیا گیا۔ وائس چانسلر کی ہدایت پر غلام الدین نے فوری چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔ غلام الدین فارن کوالیفائیڈ آفیسر ہیں اور اس سے قبل یونیورسٹی میں منیجر ایچ آر ، ڈائیریکٹر پی اینڈڈی، ڈائیریکٹر QEC، ایڈیشنل رجسٹرار سٹوڈنٹس افیئرز اور ایڈیشنل رجسٹرار اکیڈمک رہ چکے ہیں۔ غلام الدین کی شعبہ امتحانات میں تعیناتی وائس چانسلر کی امتحانات کے نظام میں اصلاحات کیلئے اُٹھائے جانے والے اقدامات کی کڑی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button