تعلیم

قراقرم یونیورسٹی میں "تحقیق برائے ادوائیاتی نباتات "پر تین روزہ پہلی قومی کانفرنس کل سے شروع ہوگا

گلگت(پ ر) قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پہلی تین روزہ قومی کانفرنس بعنوان "تحقیق برائے ادوائیاتی نباتات” کا انعقاد کیاجارہاہے ۔شعبہ کیمسٹری کے زیراہتما م تین روزہ قومی کانفرنس کا آغاز 29اگست 2018سے KIUمشرف ہال میں ہوگا۔کانفرنس میں ملک بھرکے نامور محقیقین ،سکالر ز،ماہرین تعلیم شرکت کرینگے ۔یہ کانفرنس ادوائیاتی نباتات پر تحقیق کے حوالے سے اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے ۔جو ہائرایجوکیشن کمیشن ، ڈبلیو ڈبلیو ایف ، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اسلام آبادکے تعاون سے KIUگلگت میں منعقد ہوگا۔اس کانفرنس میں پاکستان بھر کے ممتاز محقیقین ،ماہر ین تعلیم ،سکالرز ادوائیاتی نباتات پر تحقیق کے حوالے سے جدید طریقوں پر سیر حاصل گفتگو کرنے سمیت ادوائیاتی نباتات پر تحقیق کے حوالے سے اپنے مقالے پیش کرینگے۔اس حوالے سے کانفرنس کے کوارڈینٹر و چیئرپرسن شعبہ کیمسٹری ڈاکٹر سجاد علی نے بتایاکہ اپنی نوعیت کی اس پہلی کانفرنس میں پاکستان بھرکے 100یونیورسٹیوں سے محقیقین کو مدعو کیاگیاہے جو ادوائیاتی نباتات کے حوالے سے اپنے تجربے اور تحقیق سے کانفرنس کے شرکاء کو آگاہ کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ تین روزہ کانفرنس انعقا د کرنے کا مقصد گلگت بلتستان میں پائی جانے والی ادوائیاتی نباتات کے حوالے سے آگاہی دلانا اور ان کے تحفظ اور افزائش کے لیے پالیسی مرتب کرنا ہے ۔ڈاکٹر سجاد نے کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہاکہ ادوائیاتی نباتات کے حوالے سے کانفرنس کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی سربراہی میں گذشتہ کئی مہینوں سے منصوبہ بندی اور کوششیں ہورہی تھی ۔انہی کوششوں کی وجہ سے کانفرنس کے انعقاد کا خواب شرمندہ تعبیرہواہے ۔انہوں نے کہاکہ تحقیق برائے ادوائیاتی نباتات کانفرنس علاقے کے لیے مفید ثابت ہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button