اہم ترین

پولیس بھرتیاں‌:‌ کوٹے کی فہرست سے ضلع ہنزہ غائب، اسامیاں‌نو اضلاع میں‌تقسیم، زیادتیوں‌کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے

ہنزہ ( اجلال حسین) عوامی نمائندہ نہ ہو نے کی سزا، یا کوئی اور سازش؟ عوام ہنزہ کے ساتھ ایک اور ناانصافی، گلگت بلتستان پولیس حالیہ بھرتیوں میں ضلع ہنزہ کو بھول گیا۔ کوٹے میں ایک بھی اسامی نہیں۔

گلگت بلتستان پولیس میں گزشتہ روز شائع کی جانے والی خالی اسامیوں کو پرُ کرنے کا اعلان ہوگیا مگر عوام ہنزہ کو پولیس میں بھرتی کے قابل نہیں جانا گیا۔ کوٹے میں تمام اضلاع کی سیٹیں موجود ہیں، سوائے ہنزہ کے۔

پولیس بھرتیوں کا اشتہار دیکھنے کے بعد نہ صرف عوام میں تشویش کی لہر دوڑ بلکہ بے روز گار نوجوانوں میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔

اشتہار کی کاپی جس میں ہنزہ کا ذکر نہیں ہے، جبکہ دیگر نو اضلاع کے اسامیوں کی تفصیل درج ہے

ادارتی نوٹ: اس اشتہار میں اسامیوں کی کل تعداد 128 لکھی گئی ہے۔ تاہم، نیچے دیے گئے جدول میں اضلاع میں تقسیم شدہ اسامیوں کی کل تعداد 98 بنتی ہے۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی گلگت بلتستان کی موجودگی میں ہنزہ کو نظر انداز کرنے پر مایوسی کاا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کے اعلان کردہ پوسٹوں سے ضلع ہنزہ کو علیحدہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت ہنزہ کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتی ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن نے ٹور دی خنجراب سائیکل ریلی کی اختتامی تقریب کے موقع پر صحافیوں کی جانب سے سواال پر کہا تھا کہ جب تک ہنزہ میں ضمنی انتخابات نہیں ہوتے عوام ہنزہ کا نمائندہ میں ہوں۔انہوں نےمزید کہا تھا کہ ہنزہ کے جوبھی مسائل ہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرتا ہوں۔

2ماہ قبل محکمہ صحت ہنزہ میں سکیل 9کے ملازمین کو دیگر اضلاع سے تعینات کیا گیا تھا، جبکہک اب پولیس بھرتیوں کی فہرست سے دفاعی اور تجارتی لحاظ سے اہم ترین ضلع ہنزہ کا نام باہر نکال دیا ہے۔

عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ، چیف سیکرٹری اور آئی جی گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس میں ہونے والی بھرتیوں کے عمل میں ہنزہ کے بے روز گار نوجوانوں کا کوٹہ مقرر کیا جائے، تاکہ علاقے سے بے چینی اور تشویش کا خاتمہ ہو سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button