ہنزہ کے ساتھ ہر قدم پر زیادتیاںہو رہی ہیں، سیاحتی شناخت بگاڑنے کی سازش ہورہی ہے، تحریک انصاف
ہنزہ (پریس ریلیز) پاکستان تحریک انصاف ہنزہ کے عبوری صدر محمد باقر سینئر رہنما نور محمد اور سینئر رہنما عبیداللہ بیگ اور دیگر کارکنان نے ہنزہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہنزہ کے عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی اس سلسلے میں ہم ہنزہ کے بزرگوں نوجوانوں خواتین اور اہل قلم حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ سب ملکر ہنزہ کو نیا ہنزہ بنائیں پاکستان تحریک انصاف ہنزہ کے سیاسی سماجی اورثقافتی حوالے سے نیا لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے ہنزہ کے تمام عوام ساتھ دیں۔
ہنزہ کے مسائل کا زکر کرتے ہوئے نورمحمد کا کہنا تھا کہ ہنزہ کی آباد ی کے تناسب سے گلگت بلتستان اسمبلی میں ہنزہ کو دو نشست ملنا چاہئے اور پاکستان تحریک انصاف کی اولین کوشش ہے کہ ہنزہ کیلئے ایک اضافی نشست دلوایا جایا۔ پڑھا لکھا ہنزہ ہونے کے باوجود گورنمنٹ اور نیم سرکاری محکموں میں ہنزہ کے نوجوانوں کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے نوجوانوں کیلئے ایک لمحہ فکریہ یہ بھی ہے کہ ہنزہ کے گریڈ 9سے نیچے 2013اسامیوں پر دوسرے اضلاع کے لوگ کام کررہے ہیں ہنزہ اس وقت شدید بجلی بحران کا شکار ہے محکمہ برقیات ہنزہ کے مطابق ہنزہ کے عوام کو 24گھنٹوں میں صرف چار گھنٹوں کیلئے بجلی فراہم کرنے کا اہل ہے جو کہ اس جدید دور میں عوام کے ساتھ زیادتی ہے انھوں نے صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ میں 1928میں تعمیر ہونے والی ہسپتال کے علاوہ دوسراکو ئی ہسپتال تعمیر نہیں ہوسکا نگر اور بالائی ہنزہ کے لوگ علاج کے سلسلے میں علی آباد آتے ہیں جہاں ہسپتال میں سہولیات کی کمی ہے ۔تعلیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کے نوجوان اور خاص خواتین کوجن کی شرح خواندگی مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے جبکہ اس تناسب سے انہیں نوکری کی مواقعے میسر نہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنماوٗں نے گورنر اور وزیر اعلی کی صوابدیدی فنڈز کو فوری طور پر ختم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلع ہنزہ کے لئے مختص فنڈ کو بہتر انداز میں بغیر کرپشن کے خرچ ہوں ہمارا کرپشن سے متعلق پالیسی واضع ہے انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کی ایک اپنی شناخت ہے ہنزہ کے عوام کی پاکستان سے محبت اور قربانیوں کا ثبوت ہمارے ہر قبرستان پر سبز ہلالی پرچم کی شکل میں موجود ہے ۔پی ٹی آئی رہنماوں نے پریس کانفرنس میں سیاحت کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے بہت کے مواقعے ہونے کے باوجود ن لیگ کی نااہل صوبائی حکومت نے غیرملکی سیاحوں کی آمد کیلئے خاطرخواہ اقدام کی بجائے مشکلات پیدا کیے جن کی وجہ سے علاقے کو کروڈوں کا نقصان ہوا چائینہ پاکستان اکنامک کوروڈور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اپنی فائدے کیلئے لاہور سے روٹ بنایا مولانا فضل الرحمان نے اپنی مرضی کا روٹ اور پیپلز پارٹی نے ملتان کا روٹ تجویز کیا لیکن گیٹ وے ہنزہ اور گلگت بلتستان کیلئے ابھی تک کوئی منصوبہ نہیں رکھا گیا ۔انھوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں مقامی اخباروں میں تشہر ہونے والے گلگت بلتستان پولیس میں بھرتیوں کے لئے مشتہر دس ضلعوں میں سے 9کا نام موجود ہے جبکہ ضلع ہنزہ کا نام ہی سرے سے غائب ہے اور ہم اس کی مزمت کرتے ہیں اور ایس پی ہنزہ کیلئے شرم کا مقام ہے کہ ہنزہ میں ایک بھی اسامی پر بھرتیاں نہیں ہورہی۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کرنل عبیداللہ بیگ نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ہنزہ کے سیاحتی شناخت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ویسٹ مجنیمنٹ محکمہ ہونے کے باوجود ہنزہ کی گلیاں کچرے سے بھری ہوئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ فرائض بہتر طریقے سے سرانجام نہیں دے رہی ہے ۔شاہراہ قراقرم پاک چین دوستی کی علامت ہے مختلف مقامات پر دریائی کٹاوٗاور زمین سرکنے کی وجہ سے خراب ہوئی ہے جسکی جلد از جلد مرمت کی ضرورت ہے تاکہ مقامی لوگوں کے سفری مسائل کے ساتھ ساتھ دوست ملک سے رابطے میں بھی خلل پڑھ سکتا ہے اور بالائی ہنزہ کا ایک گاوٗں گرچہ کو دریائی کٹاوٗ کے باعث شدید خطرے سے دوچار ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ 15نومبر 2017سے ہنزہ بغیر کسی عوامی نمائندگی سے چل رہا ہے جس سے ترقیاتی کاموں پر بری طرح اثر پڑرہا ہے معزز عدلیہ سے اپیل ہے کہ ایک شحص پر کرپشن کے الزامات ہیں تو جلد از جلد اس کا فیصلہ کرکے ہنزہ کے عوام کو اپنا نمائندہ چننے کا موقع دیا جائے ۔کرنل عبید اللہ بیگ نے مزید کہا کہ میر اور اسکے خاند ان ہنزہ کے پڑھے لکھے اور دانشوروں کو گلگت بلتستان اسمبلی میں آنے سے روکنے کیلئے بھر پور کوشش کررہے ہیں ۔