شعر و ادب

معروف ادبی شخصیت اسلم سحر عالمی حسینی کانفرنس میں‌شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے

سکردو (رجب علی قمر)معروف شاعر صحافی و صدر نشین بزم علم و فن سکردو میر اسلم حسین سحر پیر غلامان عالمی حسینی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر نے کیلئے تہران پہنچ گئے ،یہ کانفرنس تہران کے علاوہ ایران کے بڑے بڑے شہروں میں منعقد ہونگے جہاں 50سے زائد ممالک کے شاعر،ادیب ،صحافی اور اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرینگے ۔حسین سب کا کانفرنس کے چےئرمین میر اسلم حسین سحر گزشتہ دن لاہور سے براستہ تہران ایران پہنچ گئے ہیں ۔ایران کے شہر دارلحکومت تہران میں منعقد ہونے والے تین روزہ یہ عالمی کانفرنس 8ستمبر تک جاری رہے گا ۔گلگت بلتستان کے صحافتی ادبی اور سماجی حلقوں نے میراسلم حسین سحر کی ایران میں ہونے والے عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر میر اسلم حسین سحر مبارکباد پیش کئے ۔میر اسلم حسین سحر اپنے دورہ ایران کے موقع پر مقدس مقامات مشہد میں روضہ امام علی رضاؑ پر حاضری دینگے جبکہ رہبر معظم علی خامنہ ای سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button