خبریں

سپیکر فدا ناشاد اقوام متحدہ کے اجلاس میں‌شرکت کےلئے امریکہ روانہ

اسلام آباد(پ۔ر)سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد اقوام متحدہ کے تعین کردہ ترقیاتی اہداف کےحصول کے حوالے سے منعقیدہ دو روزہ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے امریکہ روانہ ہوگئے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اس کانفرس میں سپیکر اسمبلی گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بین الاقوامی اداروں اور رہنماؤں کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی بھر پور کوشش کرینگے۔سپیکر اسمبلی نے روانگی سے قبل بتایا کہ اقوام متحدہ کے تعین کردہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے نیویارک امریکہ میں یہ دو روزہ کانفرس اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہورہی جس میں شرکت کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے سپیکر اسمبلی کو دعوت دی گئی تھی جسے انہوں نے قبول کیا۔واضح رہے کہ سپیکر اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے اقوام متحدہ کے تعین کردہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کی سربراہی کرتے ہوئے انتہا ئی سنجیدہ کام کیا ہے اور ممبران اسمبلی کے اے ڈی پی کو ترقیاتی اہداف کو مد نظر رکھ کر خرچ کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جسے قومی و بین الااقوامی سطح پر بھر پور پذیرائی ملی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button