غذر میںسیکیورٹی کا نظام تسلی بخش ہے، آئی جی ثنا اللہ عباسی
یاسین (معراج علی عباسی ) آئی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے اے آئی جی برانچ گلگت بلتستان حنیف اللہ خان ،ایس ایس پی غذر سلطان فیصل ،ایس پی ہنزہ عمران علی کے ہمراہ یاسین کے سرحدی پرواقع گاوں درکوت کا دورہ کیا۔اس موقع پر آئی جی پی گلگت بلتستان نے یاسین کے بارڑپرواقع درکوت پولیس چوکی کامعائنہ کیااور سیکورٹی کا جائزہ لیا ۔ایس ایس پی غذر سلطان فیصل نے آئی جی گلگت بلتستان کو علاقائی سیکورٹی اور درکوت باڑرکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر آئی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے درکوت کے عمائدین کے ساتھ بھی ملاقات کیا۔ ملاقات میں عمائدین نے یاسین کے سرحدپر قائم درکوت پولیس چوکی اور باڑر ایریا میں غذر پولیس کے جانب سے سیکورٹی کے موجودہ نظام کو تسلی بخش قراردیگرآئی جی گلگت بلتستان کا شکریہ ادا جس پر آئی جی نے درکوت چوکی میں ڈیوٹی پر مامورپولیس اہلکاروں اور ایس ایس پی غذر کو شاباش دی ۔