تعلیم

پاکستان انجنئیرنگ کونسل کے وفد نے قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کا دورہ کیا

گلگت(پ ر) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ایک وفد نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کا دور ہ کیا۔ وفد میں ایڈیشنل رجسٹرار پاکستان انجینئرنگ کونسل ڈاکٹر اشفاق احمدشیخ، سابقہ ڈائریکٹر کامسٹ ایبٹ آبادڈاکٹر خان گل جدون شامل تھے ۔KIUہنزہ کیمپس پہنچنے پرکوآرڈینٹرہنزہ کیمپس رحمت کریم اور فیکلٹی ممبران نے وفد کا استقبال کیا۔کوآرڈینٹرہنزہ کیمپس رحمت کریم نے کیمپس کے تدریسی پروگرامز،کیمپس کی افرادی قو ت اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے وقد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بعد پاکستان انجینئرنگ کونسل کے وفدکا طلباء کے ساتھ سیشن رکھا گیا۔ سیشن سے ڈاکٹر خان گل جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دو ر میں تعمیر وترقی صرف اورصرف تعلیم حاصل کرنے سے ہی ممکن ہے۔ تعلیم کے بغیر تعمیر و ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہنزہ کیمپس میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے جو کہ قابل تعریف ہے ۔ملکی ترقی کے لیے مرد و خواتین دونوں کا کردار لازم و ملزوم ہے ۔انہوں نے کہاکہ طلباء اپنی تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کرے اور ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے ۔ان سے قبل طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اشفاق احمد شیخ نے کہاکہ ملکی ترقی کے لیے تمام اداروں کو مل کرکام کرناہوگا ۔اکیلے کوئی فرد یا شعبہ صحیح معنوں میں مسائل حل نہیں کرسکتاہے ۔مسائل کے حل اورترقی کے لیے لازمی ہے کہ تمام ادارے مل کرکام کریں۔سیشن کے آخر میں طلباء نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے وفد سے سوالات بھی پوچھے ۔وفد نے طلباء کے سوالات کا بہتر انداز میں جوابات دیئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button