تعلیم

ہنزہ : گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی آباد نے مڈل سطح پر گلگت ریجن میں پہلی اور دوسری پوزیشنز حاصل کی

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہم ان والدین اور استاتذہ کو سلام پیش کرتے ہے جن کی کاوشوں کی بدولت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی آبادکے طالبات نے گلگت ریجن مڈل سطح پر پوزیشن حاصل کی ہے اور ہم امید کرتے کہ اس محنت کو برقرار رکھتے ہوئے نہم اور دہم جماعت میں بھی نہ صرف گلگت ریجن بلکہ گلگت بلتستان سطح پرنمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سکول اور علاقے کا نام روش کرینگے۔ ان خیالا ت کا اظہار گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی آباد ہنزہ میں مڈل کے طالبات نے گلگت سطح پرپہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طلباء کے اعزاز میں دی جانے والی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا۔

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی آباد جہاں پر طالبات کی تعد اد دیگر مجموعی نجی سکولوں سے زیادہ ہے اور بغیر کسی معاوضہ لینے اور مفت کتابیں ملنے والی سکول میں اسی طرح کے قابل طالبات کا زیر تعلیم ہونا نہ صرف والدین کے لئے بلکہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے لئے فخر کا مقام ہے ۔ بیشتر والدین جو کہ ہزاروں خرچ کرتے ہوئے نجی سکولوں میں معیارای تعلیم حاصل کرنے کے لئے داخلے کرواتے ہے مگر نجی تعلیم ادارے محض کاروبار کے سوا کچھ بھی نہیں رہا ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے حکومت اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے پرُزور مطالبہ کرتے ہے کہ نہ صرف گرلز ہائی سکول علی آباد بلکہ گلگت بلتستان کے دیگر سرکاری سکولوں کے اساتذہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخلہ لے یہ کہاں کا انصاف ہوگا کہ سرکار سے تنخواہ لیکر اپنے بچوں کونجی سکولوں میں داخلہ دے۔ پابند کیا جائے جس طرح ایک غریب کا بیٹا اور بیٹی سرکاری سکول میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے جاتا اسی طرح سرکاری سکولوں کے اساتذہ بھی اُسی سکول میں پڑھے جہاں پر غریب کا بیٹا بھی زیر تعلیم ہیں۔ تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی آباد نے مڈل سطح پر گلگت ریجن میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں ن کامیاب ہوئے ہیں اور ہم دعا کرتے ہے کہ اسی طرح ان کی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رہتے ہوئے گلگت بلتستان سطح پر بھی کامیاب ہوتے ہوئے علاقے کا نام روشن کرئینگے۔ تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں نقد انعامات کے ساتھ سرٹیفکٹس اور آئندہ کے لئے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button