ثقافت

شاہی پوشاک میں ملبوس گورنر میر غضنفر علیخان نے ہل چلا کر روایتی انداز میں التت ہنزہ میں کاشتکاری کا باقاعدہ آغازکردیا

ہنزہ۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے موسم بہار کے آمد کے ساتھ کھیت میں ہل چلا کرہنزہ میں کاشت کاری کا باقاعدہ آغاز کیا اورہنزہ کے گاو ں التت میں صدیوں پُرانی تہوار بوفاہ میں شرکت کی۔

گورنر گلگت بلتستان نے ڈینیش سنٹر فار کلچر ڈولپمنٹ ، ہاوشو فاونڈیشن ، ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر ، اور التت رورل سپورٹ پروگرام کے زیر منعقدہ52سال بعد منانے والا ہنزہ کا روایتی تہوار بوفاو کے تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور بحیثیت میر آف ہنزہ میر غضنفر علی خان کو بادشاہوں کا روایتی لباس پہنا کر تاج پوشی بھی کرائی گئی ۔گورنر گلگت بلتستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 52سال اس تہوار کو منانے کا مقصدہنزہ کے عوام کو اپنے اباو اجداد کے روایات سے آگاہ کرنا ہے ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام علاقوں کے روایتی تہواروں کو حکومتی سطح پر منایا جائے گا اور گلگت بلتستان کے باسیوں کو اپنے علاقے کے تہذیب و تمدن سے آگاہ کیا جائے گا ۔التت میں منایا جانے والا رویتی تہوار بو فاو آئندہ حکومتی کلینڈر میں شامل کیا جائے گا اور آئندہ صوبائی حکومت متعلقہ اداروں کے زیر قیادت منائے گی ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ملک میں گلگت بلتستان واحد خطہ ہے جس نے صدیوں پرانے روایات کو برقرار رکھا ہوا ہے اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں ایسے تہوار وں میں شرکت کرینگے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے صدیوں پرانی روایت کے مطابق التت فورٹ سے بادشاہوں کا لباس میں گھوڑے پر سوار ہوکر کھیت میں تشریف لایا اور ہل چلا کر ہنزہ میں کاشت کاری کا باقائدہ آغاز کیا اور رواں سال کاشت کاری میں برکت کے لیئے دعا خیر بھی کی ۔

28-02-2016-2بوفاو کے اس عالیشان تقریب میں سینئر وزیر برائے بجلی و پانی حاجی اکبر خان تابان ، ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر، پارلیمانی سیکریٹری محمد شفیق، پرنس سلیم خان اور تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ سینئر وزیر حاجی اکبر خان نے ہنزہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تہواروں کو منانے سے گلگت بلتستان کے عوام میں قومی یگانگت اور بھائی چارگی کا درس ملتا ہے اور آباو اجداد کے روایات سے بھی آگاہی ملتی ہے ۔

28-02-2016-3

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button