اہم ترین

متحرک سیاسی و سماجی رہنما آصف ناجی اور شبیر مایار گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

سکردو (کرائم رپورٹ)پولیس نے عوامی ایکشن کمیٹی و قوم پرست رہنماؤں آصف ناجی ایڈوکیٹ اور شبیر مایار کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،عوامی ایکشن کمیٹی نے گرفتاریوں کیخلاف احتجاج کیا

تفصیلات کے مطابق سکردو پولیس نے عوامی ایکشن کمیٹی اور قوم پرست رہنماؤں آصف ناجی ایڈوکیٹ و شبیر مایار کو شیڈول فورتھ کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے.

میڈیا کے رابطے پر SSP سکردو راجہ مرزا حسن خان نے بتایا کہ شیڈول فورتھ کے مطابق نامزد افراد نے ضمانتی بانڈ لکھ کر دینا ہے کہ وہ قوانین کا احترام کرینگے اور محتاط زندگی گزارینگے لیکن دونوں گرفتار افراد نے شیڈول فورتھ کے احکامات کی تعمیل ہی نہیں کی جس پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11EEکے تحت گرفتار کر لیا ہے.

ادھر قوم پرست رہنماؤں کے ہم خیال گروپوں نے اپنے ساتھیوں کی رہائی کے لئے مزید احتجاج کی کال دے دی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button