اہم ترین
اشکومن بارڈ سے مشکوک غیر مقامی نوجوان گرفتار، غیر قانونی طور پر سرحد پار جا رہا تھا
اشکومن(کریم رانجھا) ؔ اشکومن بارڈر ایریا سے مشکوک غیرمقامی نوجوان گرفتار،گرفتار نوجوان مبینہ طورپر غیر قانونی طور پربارڈر کراس کرنا چاہتاتھا،گرفتاری مقامی لوگوں کی بروقت اطلاع پر ممکن ہوئی، پولیس اورلیویزکی درجنوں اور جی بی سکاؤٹس کی چوکیاں کراس کر کے پیاخین پہنچنا لمحہ فکریہ،عوام علاقہ کی جانب سے چیکنگ کا نظام موثر بنانے کا مطالبہ۔
ذرائع کے مطابق اشکومن کے بالائی علاقے پیاخین میں کارروائی کرتے ہوئے قانون نافذکرنے والے اداروں نے ایک مشکوک غیرمقامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کا نام اسد خان ولد زمرود خان ساکن اٹک بتایا جاتا ہے،مذکورہ شخص غذر کی حدود میں قائم پولیس اور لیویزکی درجنوں اورایمت میں قائم جی بی سکاؤٹس کی چوکی کے اہلکاروں کو چکمہ دے کر پیاخین پہنچا تھا،حالانکہ ایمت چوکی میں شناختی کارڈز باقاعدہ چیک کرکے غیر مقامیوں کو آگے جانے نہیں دیا جاتا،تاہم مقامی لوگوں اور اینٹلی جنس اہلکاروں کی بروقت اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئے اور رات گئے مشکوک شخص کو پیاخین کے مقام سے گرفتار کرلیا ہے،ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ نوجوان مبینہ طور پر غیرقانونی طریقے سے بارڈر کراس کرنا چاہتا تھا۔