ہنزہ میںنذیر صابر، ثمینہ بیگ اور ڈٰیانہ بیگ جیسی بین الاقوامی شخصیات پیدا ہوئی ہیں، ہمیںان پر فخر ہے، مقررین
ہنزہ (ااسلم شاہ ) ہنزہ کریم آباد پولو گروانڈ میں ہنزہ پریمیر لیگ کے سیمی فائنل میں ہنزو ہاین ٹیم نے گرچہ ایگلز کو ایک کے صفرکے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دے فائنل تک رسائی حاصل کی فائنل آج بروز اتوار کو ہنزو ہائین اور علی آباد یاسین الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ اور صدر چیمبر آف کامرس ہنزہ دولت کریم تھے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے کہا کہ ہمیں پاکستانی اور ہنزائی ہونے پر فخر ہے ہنزہ کے ہمارے بہادر آبا اجداد گلگت بلتستان کی آزادی اور پاکستان کی دفاع کے لیے قربانیاں واضح طور پر اس ملک سے محبت کاثبوت ہیں ۔ہنزہ کے نوجوانوں کو کھیل کود کے ساتھ زندگی ہر ایک میدان میں ہنزہ اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور امید ہے کہ آئندہ بھی ہنزہ کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کالوہا منونا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہنزہ چیمبر آف کامرس کے صدر دولت کریم کا کہناتھا کہ پاک جاپان فٹ بال ایسوسی ایشن کاہنزہ میں ایسے صحت مند انہ سرگرمی کا انعقادکرنا خوش آئند ہے ہارجیت کھیل کا حصہ ہے آج اس سیمی فائنل میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوئی ہے بلکہ ہنزہ کی جیت ہے ۔ہنزہ نے ثمینہ بیگ ،نظیر صابر ،ڈیانہ بیگ اور نتاشہ بیگ جیسے قومی ہیرو پیدا کئے ہیں جن پر ہمیں فخر ہے۔اسی طرح ہی ہنزہ کے نوجوانوں کو اپنے اپنے شعبوں میں محنت کرتے ہوئے کام کمانے کی ضرورت ہے۔
یار رہے کہ ہنزہ پاک جاپان فٹبال ایسوسی ایشن ہنزہ پریمیئیر لیگ کا انعقاد پچھلے نو سالوں سے مسلسل کر رہی ہے اور اس لیگ میں گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سے بھی فٹبال ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اس سال بھی گلگت بلتستان بھر سے 64ٹیموں نے شرکت کی ہے۔