خبریں

قراقرم یونیورسٹی میں ابتدائی ترقی اطفال (ای سی ڈی) کے موضوع پر دو روزہ قومی سیمنارکا آغاز

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ، روپانی فاؤنڈیشن و دیگر اداروں کے اشتراک سے KIUمیں ابتدائی اطفال ترقی کے موضوع پردو روزہ قومی سیمنار شروع ہوگئی ۔ سیمنار میں گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے ماہرین اطفال شریک ہیں۔ سیمنار کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرتعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال تھے، جبکہ ان کے ہمراہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ، روپانی فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین غلام طاہر ،ڈائر یکٹر ایجوکیشن آغاخان فاؤنڈیشن ڈاکٹرصغراخان ،سی ای او پاکستان الائنس خدیجہ خان،ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان ، ڈین لائف سا ئنسز پروفیسر ڈاکٹرخلیل احمد،ملک بھر سے آئے ہوئے ماہرین تعلیم،محقیقین،محکمہ تعلیم کے اعلی افیسران، یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران،اسٹاف، منجمنٹ،صحافی حضرات اور طلباء کی کثیر تعداد نے سیمینارمیں شرکت کی۔ دوروزہ سیمینارKIUکے فیکلٹی آف ایجوکیشن روپانی فاؤنڈیشن، آغاخان فاؤنڈیشن ،ہاشوفاؤنڈیشن،گورنمنٹ آف گلگت بلتستان کے اشتراک سے منعقد کررہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے اپنے خطاب میں ابتدائی تعلیم اطفال پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ماں کی صحت کے حوالے سے بھی خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ اور بلخصوص خواتین کی تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔ایک پڑھی لکھی ماں ہی بچوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے۔صحت مند ماں ہی معاشرے میں بہتری لاسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر جیسے واقعات صرف تعلیم سے روشناس نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ۔ تعلیم ہی وہ راستہ ہے جس سے بہتر ی لائی جاسکتی ہے۔وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ نے کہا کہ ابتدائی اطفال تعلیم آج کے اس جدید دور کی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے۔ابتدائی اطفال تعلیم بچوں کے لئے نہایت ہی لازمی جز ہے۔ بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت سے ہی معاشرے ترقی کرسکتی ہیں۔ شعبہ ابتدائی تعلیم اطفال میں ملک کے دیگر حصوں کی نسبت گلگت بلتستان میں کافی کام ہو رہا ہے ۔ سیمینار سے وائس چیئر مین روپانی فاؤنڈیشن غلام طاہر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ روپانی فاؤنڈیشن پورے پاکستا ن میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ ابتدائی تعلیم اطفال پر ادارہ خصوصی طور پر توجہ دے رہا ہے۔اس حوالے سے روپانی فاؤ نڈیشن اساتذہ کی تربیتی پروگرامز بھی کرارہی ہے۔روپانی فاؤ نڈیشن آگاہی والدین پروگرام کے تحت والدین کی بھی رہنمائی کررہی ہے۔ڈائر یکٹر ایجوکیشن آغاخان فاؤنڈیشن ڈاکٹرصغراخان ، چیف ایگزیکٹیو آفیسرآف پاکستان الائنس برائے چائلڈ ہوڈ خدیجہ خان،ہاشو فاؤنڈیشن کے سی ای او جلاالدین، ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے سمینار میں اظہار تشکر پیش کیا۔

سیمینارکے پہلے روز ماہرین تعلیم ، محقیقین،اسکالرز نے اپنے تحقیقی مکالے اور اس میں ہونے والے معلومات پیش کیں۔اس سے قبل روپانی فاؤنڈیشن کے بچوں نے اپنے حقوق کے حوالے سے خاکہ پیش کر کے حاضرین سے خواب داد حاصل کی۔سیمینار کے آخر میں شرکاء کے درمیان شیلڈز تقسیم کئے گئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button