خبریں

محرم سیکیورٹی پلان:‌ گلگت میں‌ 855 پولیس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے

گلگت( سٹاف رپورٹر ) ضلع پولیس گلگت نے یکم محرم الحرام تا 13محرم الحرام مجالس کے سلسلے میں جامع سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی گلگت تنورالحسن کی سربراہی میں کل 855پولیس اہلکار مجالس ڈیوٹی سرانجام دینگے ۔ ضلع گلگت کو ڈیوٹی کے لحاظ سے 5سیکٹر اور 17سب سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ہر سیکٹر کی کمانڈ اے ایس پی اور ڈی ایس پی رینک کرئیگا۔ دوران محرم الحرام پولیس کی 10گاڑیاں موبائیل کر ئیگی۔ جن پر 60اہلکار تعینات ہیں۔ اور ایگل موٹر سائیکل پر 14جوان 7موٹرسائیکلوں کے ذریعے کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے ابتدائی طور پر نبرآزما ہونگے۔ اس کے علاوہ SPEC کے 4موبائیل اور رویز کے 91اہلکارچوکس خدمات سرانجام دینگے۔ گلگت بلتستان اسکاوٹس کی 3موبائیل اور رینجرز کے 4موبائیل بھی گلگت بلتستان پولیس کے شانہ بشانہ محرم الحرام میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ضلع گلگت میں کل 150امام بارگاہوں میں دوران مجالس پولیس کے اہلکار جدید اسلحے سے لیس ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button