تعلیم

اسٹیٹ بینک قراقرم یونیورسٹی میں قاضی میموریل چیئر کے قیام کیلئے رضامند

گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مابین KIUمیں اے جی این قاضی میموریل چیئر کے قیام کیلئے باہمی تعاون کے سمجھوطے پر دستخط ہوگئے۔ دونوں اداروں کے مابین طے پانے والے معاہدے پر یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سٹیٹ بینک راولپنڈی برانچ کے عمر فاروق نے دستخط کیئے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمد، رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمید لون، ٹریثررار محمد اقبال، نیشنل بینک ریجنل آفس گلگت کے سینئر وائس پریذیڈینٹ نوید سلطان ، شعبہ اکنامکس کے چیئرمین ڈاکٹر فقیر محمد،ڈائریکٹر سی پیک ریسرچ سینٹر ڈاکٹر سرانجام بیگ، شعبہ بزنس منجمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر افضال احمدیونیورسٹی بھی موجود تھے۔ اے جی این قاضی میموریل چیئر یونیورسٹی کے شعبہ اکنامکس میں قائم ہوگا۔ اس معاہدے کے تحت سٹیٹ بینک آف پاکستان KIUمیں قاضی میموریل چیئر کے تحت اعلیٰ کوالیفائیڈ پروفیسر KIUمیں تعینات کریگی۔ جو معاشیات کے ساتھ ساتھ بینکنگ شعبے میں بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربے کے حامل ہونگے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یہ چیئر پاکستان کی محدود اور مخصوص جامعات میں قائم کی گئی ہے۔ KIUان میں سے ایک ہے۔ چیئرکے قیام سے KIUمیں معاشیات کے شعبے میں کوالیفائیڈ پروفیسر کی تعیناتی کے علاوہ علاقے میں معاشیات کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔ اس معاہدے کے نتیجے میں KIUکی وساطت سے گلگت بلتستان میں سٹیٹ بینک کی برانچ کے قیام کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ جس سے نہ صرف گلگت بلتستان کی معشیت میں بہتری آئیگی بلکہ یہاں بینک سے وابستہ افراد کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button