معیشت

گلگت شہر میں انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا

گلگت (عارف حسین پونیالی) اسسٹنٹ کمشنر گلگت خرم پرویز نے تمام مجسٹریٹس گلگت کو اپنے ہمراہ لیکر شہر کے مختلف بازاروں میں چھاپے مارے ، شہر کے مختلف بازاروں میں چھاپوں کے دوران فٹ پاتھوں سے تجاوزات کو ہٹا گیا، چھاپوں کا سلسلہ دوپہر 3 بجے کے بعد اتحاد چوک ، کلمہ چوک ، ائیرپورٹ روڈ ، گھڑی باغ ،کشمیری بازار میں فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے گئے ،کئی دوکانوں سے سامان ضبط کرکے بلدیہ کی ٹریکٹر میں لوڈ کرکے تحصیل سٹور میں جمع کیا گیا ، چھاپوں کے دوران ائرپورٹ روڈ پر 2دوکانوں کو بھی سیل کردیا گیا ، اے سی گلگت کے ہدایت پر ریڑھی بانوں کوبتایا گیا کہ آئندہ مین بازار میں کوئی ریڑھی نظر نہیں آنی چاہیے۔ ریڑھی بان حضرات اپنی ریڑھیاں جہاں ریڑھی بانوں کے لیے بازار مختص ہے وہاں جاکر لگائیں، شہر کے تمام فٹ پاتھوں سے تجاوزات ہٹاکر صاف کردیا گیا ، دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ نیے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کی طرف سے فٹ پاتھوں سے تجاوزات کو ہٹانا اچھا قدم ہے۔ شہریوں نے اے سی گلگت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پہلے فٹ پاتھوں پر دوکانداروں کا قبضہ تھا جس کی وجہ سے شہریوں کو بازار میں چلانے میں مشکلات کا سامنا تھا ، اب فٹ پاتھوں پر چلنا شہریوں کے لیے آسان ہوگیا ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button