عوامی مسائل

یاسین میں‌ سیلنڈر گیس ڈیلرز نے قیمتیں‌بڑھا دیں، 500 اور 350 روپوں‌کا اضافہ

یاسین(معراج علی عباسی) وفاقی حکومت کے جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ موخرکرنے کے باوجود یاسین میں 15کلو کی سلنڈرکے قیمت میں 500روپے جبکہ 11کلوکی سلنڈرکے قیمتوں میں 350روپے کا اضافہ ۔اضافی قیمت کے ساتھ 15کلو کی گیس سلنڈر2200 سے 2600اور 11کلوکی گیس سلنڈر1850سے 2250روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔جبکہ حکومت کے جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں بھی کمی کے باوجود یاسین کے دوکانوں میں110 روپے فی لیٹرپیٹرول فروخت کی جارہی ہے ۔ یاسین کے مارکیٹو ں میں گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کے علاوہ دیگراشیائے ضروریہ جن میں چاول ،چاے پتی ،خوردونی تیل وغیرہ کے قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کے باعث ہونے والی کمرتوڑمہنگائی سے غیریب عوام پریشانی کے حالت میں مبتلا ہیں ۔ یاسین کے عوامی حلقوں نے غذرکے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین سب ڈویژنل انتظامیہ کے زریعے یاسین کے مارکٹیوں میں خودساختہ مہنگائی کرنے اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اشیائے ضرویہ کے قیمتوں کو اعتدال میں لانے کے لیے اپنا کردار ادا کرئے ۔تاکہ مہنگائی کے اس دورمیں غیریب عوام کو ریلف مل سکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button