ثقافت

نئے ڈپٹی کمشنر کو نگر آرٹس کونسل نے روایتی ٹوپی پہنا کر خوش آمدید کہا

نگر ( اقبال راجوا) نگر آرٹس کونسل کی جانب سے نو تعینات ڈپٹی کمشنر نگر کمال الدین قمر کو نگر آرٹس کونسل کے صدر شیر خان نگری نے مبارکباد پیش کی اور ان کو سفید ٹوپی پہنا کر خوش آمدید کہا۔ تفصیلات کے مطابق آج ضلع نگر کے حال ہی مین تعینا ت ہوئے ڈپٹی کمشنر کمال الدین قمر کو نگر آرٹس کونسل کے صدر اور مشہور و معروف شاعر و گلو کار شیرخان نگر ی نے ان کے دفتر میں روایتی ٹوپی پہنا کر ضلع نگر میں خوش آمدید کہا۔

نگر آرٹس کونسل کے دیگر ممبران کے ساتھ سینئیر کارکن محمدی نے بھی ڈپٹی کمشنر نگر کمال الدین قمر کو ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نگر میں زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور اپنی بھر پور تعاون اور ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

بعد میں اپنے ایک بیان میں نگر آرٹس کونسل کے صدر شیر خان نگر ی نے کہا کہ ضلع نگر میں کمال الدین قمر کو خوش آمدید کہتے ہیں اور یس بات پر پورا یقین رکھتے ہیں کہ کمال الدین قمر نگر کی عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کوحل کرنے کی بھر پور صلاحییت بھی رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کمال الدین قمر کی ضلع نگر میں تعیناتی کو عوام نگر اور با لخصوص ادب و ثقافت سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے نیک شگون قرار دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کمال الدین قمر ضلع نگر کے ناپید ہوتے ہوئے تہذیب و ثقافت کو قائم رکھنے کے لئے اپنی اقدامات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ کمال الدین قمر اپنے علاقے کے کلچر کی اہمیت و ضرورت سے بخوبی واقف ہیں اس لئے ان کو کچھ عرض کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے اس لئے امید ہے کہ تہذیب و ثقافتی سرگرمیوں کے بھر پور انعقاد سے نگر کے خوبصورت ثقافت کو اجاگر کرنے کئے بہترین منصوبہ بندی کریں گے۔ ان کی کامیابی کے لئے ہم ان سے خصوصی تعاون کے لئے تیار ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button