جرائم

بگروٹ کی رہائشی پانچ بچوں‌کی ماں نے دریا گلگت میں‌چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

گلگت ( نامہ نگار خصوصی ) سسرالیوں کے مبینہ مظالم سے تنگ آکر 5 بچوں کی ماں نے دریائے گلگت میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح مسماۃ (ن)  نے سسرالیوں بالخصوص نند کے ظلم اور طعنوں سے دلبرداشتہ ہوکر دریا گلگت میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا،پورا دن تلاش کے بعد شام کو مصدقہ اطلاع دی گئی کہ ڈاکپورہ ایریا سے ایک خاتون نے صبح سویرے دریا گلگت میں چھلانگ لگاکر موت کو گلے لگایا ہے۔

پولیس کو ملنے والی اطلاع کے بعد ریسکیو 1122 والوں کو پورا دن تلاش کے بعد نعش نہ مل سکی ۔لواحقین پر مسماۃ (ن) کی خود کشی کی خبر بجلی بن کر گری ،اور اسکی تلاش کیلئے دریا کے دونوں اطراف ٹیمیں تشکیل دیکر ڈھونڈنے کیلئے نکل پڑے۔ آخری اطلاعات تک نعش نہیں مل سکی ۔

میڈیاکو ملنے والی معلومات کے مطابق مسماۃ ( ن ) کو سسرالیوں کی جانب سے اذیت اور ظلم کا سامنا تھا ،مرحومہ کی نند روزانہ والدین سے زمین لانے کیلئے دباؤ ڈالتے ہوئے ذہنی اذیت سے دوچار کرتی تھی اکثر طعنے دیتے ہوئے تشدد بھی کرتی تھی۔ مرحومہ نے والدین یا بھائیوں کو بتانے کی بجائے خود کو ہی ختم کردیا ۔

واضح رہے کہ مرحومہ کی 1بیٹی اور 4بیٹے ہیں۔ مرحومہ ایک سادہ لوح خاتون اور اللہ والی صفات کی مالک تھی،لواحقین نے سٹی تھانے میں گمشدگی کی درخواست دے دی ہے جبکہ ریسکیو 1122نے اور رشتہ داروں نے تلاش جاری رکھے ہوئے ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button