خبریں

ہنزہ کے والنٹیئرز نے سانحہ عطا آباد اور سانحہ التر کے موقع پر خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں، میر غضنفر

ہنزہ (اسلم شاہ ، رحیم اللہ بیگ) قدرتی آفات سے آگاہی کے قومی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ہنزہ کی جانب سے سانحہ اولتر کے موقع پر رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دینے دالے والنٹیرز اور سرکاری اہ اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام میں ہلال احمر ،اے کے آر ایس پی اور ضلع ڈیزاسٹر منیجمٹ اتھارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ گورنر گلگت بلتستان میرغضنفر نے کہا کہ ہنزہ کے والنٹیئرز نے سانحہ عطا آباد اور سانحہ التر کے موقع پر خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کئیں،ہنزہ میں والنٹیرزیم کا ایک مضبوط نظام موجود ہے یہاں پر انسانیت کی خدمت کو ہر کام پر ترجیح دی جاتی ہے اور اس نظام کو اور مضبوط اور فنی معاونت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

تقریب سے خطاب میں ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ نے کہا کہ ہمیں ہنزہ کی نوجوانوں پر فخر ہے جو ہر مشکل وقت میں سب سے پہلے خدمت کے حاضر ہوتے ہیں ۔ قدرتی آفات کو روکنا انسان کی بس میں نہیں ہے لیکن ان آفات کے دوران جانی اور مالی نقصان کوبہتر تربیت کے ذریعے کم کرنے کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ سانحہ عطا آباد ایک بہت بڑا سانحہ تھا جہاں پر پورے کا پوراگاؤں تباہ ہوگیا ،اس موقع پر بھی ہمارے نوجوانوں نے خدمت اوروالنٹیئر ورک کی بہترین مثال قائم کیءں۔اس دن کی مناسبت سے ہمیں آئندہ اپنی آنے والی نسلوں کو ان آفات سے بچنے کے لیے تیارکرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پرڈی سی ہنزہ کیپٹن (ر) سید علی اصغر نے کہاکہ سانحہ اولتر کے موقع پر میں اپنی زندگی کی سب سے بہترین اور منظم والنٹیئر کا م دیکھا ہے جس جذبے کے ساتھ ہنزہ کے نوجوان والنٹیرز نے سخت جغرافیائی اور سخت موسمی حالات میں مثالی خدمات سرانجام دیکر ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا ناممکن کارنامہ سرانجام دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہنزہ کے تمام سرکاری اہل کاروں نے اپنی ڈیوٹی سے بڑھ کر دن رات ایک کرکے کام کیا ،ان تمام رضاکاروں کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

اس موقع پر سانحہ اولتر میں حصہ لینے والے تمام رضاکاروں کو تعریفی اسناد تقسیم کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button