اہم ترین

سپریم ایپیلیٹ کورٹ نے گلگت بلتستان پولیس میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات متعارف کرنے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی

گلگت (نمائندہ خصوصی) تفصیلات کے مطابق آج سپریم اپیلیٹ کورٹ میں گلگت بلتستان پولیس میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات متعارف کرنے کی وسیع تر مفاد عامہ میں گزاری گئی درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر لی گئ.

درخواست گزاراسد اللہ خان جو کہ گلگت بلتستان کے مایہ ناز وکیل ہیں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کے دوسرے صوبوں کی طرح گلگت بلتستان پولیس میں بھی ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات متعارف کرائ جائیں.

درخواست گزار کا کہنا ھے کہ جب تک محکمہ پولیس گلگت بلتستان میں میں اصلا حات متعارف نہیں کرائ جاتی پولیس کی کارکردگی بہتر نہیں ھو سکتی.

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دوسرے صوبوں میں اصلاحات پہلے ہی سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر متعارف کرائ جا چکی ہیں.

 ایڈووکیٹ اسد اللہ خان کے  دلائل پر چیف جج سپریم ایپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جناب جسٹس جاوید اقبال نے درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر لیا اور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت جس میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کو بھی  اگلے ماہ کی پندرہ تاریخ تک اپنے تحریری جوابات عدالت عالیہ میں داخل کرانے کی ہدایات جاری ہوئ ہیں.

واضح رہے کہ محکمہ پولیس گلگت بلتستان  میں اصلاحات متعارف کرنے کے حوالےسے یہ اپنی نوعیت کی پہلی درخواست ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button