گلگت بلتستان

چلاس، جنگلی حیات کے تحفظ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

11075145_731355340318045_2094752831_n

چلاس(بیورورپورٹ) ہمالین کنزرویشن ویلفیئرمومنٹ کے زیر اہتمام چلاس کے مقامی ہوٹل میں ’’جنگلات اور جنگلی حیات کا بچاؤ ‘‘کے عنوان سے ایک اہم سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنردیامراکرام الحق،امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ۳ ڈاکٹر محمد زمان،اسسٹنٹ کمشنر چلاس قیصر نعیم ،ڈاکٹر پی آر او واپڈا انوار الحق،پروگرام منیجر ڈی پی اے پی منظور حسین،اسسٹنٹ ڈاریکٹر واپڈا دیامر فخر عالم ،مسلم لیگ ن دیامر کے صدر حاجی عبدالوحیدو دیگر اعلی سرکاری آفسران اور سیاسی شخصیات سمت دیامر کے مختلف علاقوں سے عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر اکرام الحق نے کہا کہ دیامر کے اندر جنگلات کی تحفظ کیلئے یہاں کے عوام کو احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور مافیاز کو اپنے علاقے میں جنگلات کی کٹائی سے روکنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی علاقے میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ سے ہورہی ہوتی ہے اس لیئے حکومتی سطح پر جنگلات کی روک تھام کیلئے عوام کے ساتھ مل کر حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیامر میں حکومت جنگلات کی تحفظ اور جنگلی حیات کے بچاؤ کیلئے ہر قسم کے اقدامات اُٹھائے گی ۔سمنیار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ جنگلات دیامر میں ہیں ،اس لیئے حکومتی سطح پر جنگلات کی بے دریغ کٹاؤ روکنے کیلئے حکومت کو عملی کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں دیامر کے اندرٹمبر مافیانے جنگلات کا بے دریغ کٹاو کیا اور اس جنت نظیر علاقے کی حسن کو تباہ کرکے رکھ دیا ،لیکن محکمہ فارسٹ ٹمبر مافیاکو روکنے میں ناکام رہی ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی وجہ سے آج ہر سال سیلابوں کا ایک نہ رکنے والہ سلسلہ جاری ہے ۔سمینارسے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چلاس قیصر نعیم نے کہا کہ اللہ تعالی نے دیامر کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے ،اس ضلع میں جنگلات کثرت سے ہیں ،لیکن ماضی میں ٹمبر مافیاکی وجہ سے جنگلات کا بے دریغ کٹاؤ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام ہمالین ویلفئرکنزرویشن کے ساتھ مل کر دیامر میں جنگلات کے بچاؤ کیلئے کردار ادا کریں ۔ سمنیار سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین ہمالین کنزرویشن ویلفیئر مومنٹ خان محمد قریشی نے کہا کہ دیامر میں جنگلات کی بے دریغ کٹاؤ اور جنگلی حیات کے بچاو کیلئے ہمالین کنزرویشن گزشتہ کئی سالوں سے اپنی مدد آپ کے تحت کام کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنگلات کی کٹائی جنگلی حیات کا شکار سے اس ضلع میں قمیتی جانور نایاب ہوکر رہ گئے ہیں ۔سمنیار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیرمین تنویر احمد نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیئے اُس ملک کے پچیس فیصد رقبے پر جنگلات کا ہونا ضروری ہوتا ہے تاکیہ اس ملک کا آب و ہوا مستحکم رہے ۔انہوں نے کہا کہ تھک بابوسراور دیامر کے دور دراز علاقوں میں جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے حیوانات و نباتات ختم ہوکر رہ گئے ہیں ۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام منیجر ڈی پی اے پی منظور حسین، فیض اللہ فراق اسسٹنٹ ڈاریکٹر واپڈا دیامر فخر عالم ،مسلم لیگ ن دیامر کے صدرحاجی عبدالوحید ،مبین شاہ،زیب عالم و دیگرنے کہا کہ دیامر میں جنگلات کی تحفظ کیلئے محکمہ جنگلات کو عوام کے ساتھ مل کر جنگلات کی روک تھام کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر کے عوام اپنے اپنے علاقوں میں کمیٹیاں بنا کر جنگلات کے روک تھام کیلئے عوام میں آگاہی اور شعور دیں ۔

11080089_731355350318044_1598560740_n

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button