عوامی مسائل

سردیوں‌کے ساتھ لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا، چھورکاہ شگر میں‌بجلی متاثرین سڑکوں‌پر

شگر( نامہ نگار) بجلی کے ستائے ہوئے چھورکاہ کے عوام روڈ پر نکل آئے محکمہ برقیات کے خلاف سخت احتجاج ،محکمے کے زمہ داران سے مذاکرات اور مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا تفصیلات کے مطابق موسم سرما شرو ع ہوتے ہی شگر میں لوڈ شیڈنگ نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے اور چھورکاہ اور گرد ونواح میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے جس کے تنگ آکر چھورکاہ کے عوام میدان میں آگئے اور روڈ بلاگ کرکے احتجاج شروع کیا مظاہر ین کا کہنا تھاکہ محکمہ برقیات کی جانب سے چھورکاہ کیساتھ سوتیلی سلوک روا رکھا ہوا ہے اور چھورکاہ کے تین ٹرانسفر مر کے سوا پورے شگر کو بجلی فراہم کی جارہی ہے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے اس موقع پر محکمہ برقیات شگر کے خلاف نعرے بازی کی گئی اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر شگر زین العابدین میرانی اور محکمے کے زمہ داران موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مذاکرت کئے اس موقع پر مظاہرین کی شکایت پر بتایا گیا کہ انہیں چھورکاہ میں لوڈ شیڈنگ کے بارے میں علم نہیں تھا تاہم اب لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات کریں گے ذرائع کا کہناہے کہ محکمہ برقیات کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button