تعلیم

مدارس میں‌بھی ایک سے بڑھ کر ایک گواہر نایاب ہیں، چیف سیکریٹری کا چلاس میں‌ تقریب سے خطاب

چلاس (بیورورپورٹ) دیامر ڈویژن میں منعقدہ سالانہ مدارس فیسٹول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے کہا کہ دیامر کے اندر مدارس فیسٹول کا انعقاد سے علاقے میں مثبت سرگرمیوں کا آغاز ہوا ہے۔ماضی میں میں دینی مدارس کے طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع نہیں ملتے تھے ،حالانکہ دینی مدرسوں میں بھی ایک سے بڑھ کر ایک گوہرنایاب پوشیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے اور ان کی تعلیم و تربیت کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائی گی۔چیف سیکرٹری بابر حیات تارڑ نے مزید کہا کہ دیامر کو ایک ساز کے تحت بدنام کرنے کی کوشیش کی جارہی جس کو ناکام بنانے کیلئے یہاں کے معزین اور علماء کرام نے اہم کردار ادا کیاہے،دیامر کی عوام کی دانشمندی کو داد دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ان کی مناسب تربیت کی ضرورت ہے،جس کیلئے حکومت بھرپور کردار ادا کرے گی۔مدراس فیسٹول کے اختتامی تقریب کے دوران ضلع بھر کے تمام حصہ لینے والی مدراس کے جیتنے والے کھلاڑیوں میں چیف سیکرٹری نے ٹرافی اور کیٹس تقسیم کیا اور خصوصی شلیڈ بھی دیئے۔اس موقع پر عمائندین دیامر اور داریل داریل تانگیر کے قومی جرگہ کے اراکین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور چیف سیکرٹری نے حالیہ پیش آنے والے واقعات کے دوران حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے عمائندین اور نمبرداران کو شیلڈ بھی دیا اور ان کی علاقے کیلئے کی جانے والی خدمات کو سراہا ۔سالانہ مدارس فیسٹول کے دوران ضلعی انتظامیہ کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button