عوامی مسائل

دو کلومیٹر طویل نیاٹ روڑ کی میٹلنگ ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار فرار ہوگیا

چلاس(بیورورپورٹ)دو کلومیٹر نیاٹ روڈ پر میٹلنگ کا کام ادھورا چھوڑ کر ٹھکیدار رفو چکر ہوگیا ۔روڈ پر پہلے سے ہی ناقص کام ہوا ہے اور غیر معیاری ترکول ڈال کر پیسے ہڑپ کر لیئے گئے ہیں ،ٹھکیدار نے روڈ پر کام کرنے والی مشنری کو بھی اُٹھا دیا اور کام ختم کیئے بغیر رفو چکر ہوگیا۔دیامر تھک نیاٹ کے عوامی و سماجی حلقوں نے نیاٹ روڈ پر ناقص میٹریل کا استعمال کرنے اور کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہونے والے ٹھکیدار کے خلاف فوری کارروائی کرنے کیلئے حکومت سے مطالبہ کر دیا ہے اور کہا کہ حکومت ٹھکیدار سے ادھورا روڈ کو مکمل کروائیں اور ناقص میٹریل کے استعمال پر ٹھکیدار کو سخت سزا دی جائے۔تھک نیاٹ کے عوام نے مزید کہا کہ اس سے پہلے واپڈا کے حکام نے بھی روڈ پر ناقص میٹریل کا استعمال کیا ہے ،جس کی وجہ سے روڈ کی حالت پہلے سے زیادہ بدتر ہے،واپڈا حکام بھی نوٹس لیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button