سیاحت

سٹی پارک گلگت کی تزئین و آرائش پر دس لاکھ روپے خرچ ہونگے، سیکریٹری آصف خان

گلگت(پ ۔ر) سیکریٹری لوکل گورنمنٹ آصف اللہ خان نے سٹی پارک گلگت کیلئے 10لاکھ خصوصی گرانٹ کا علان کر دیا سٹی پارک گلگت کو جدید انداز میں بنا نے کیلئے دستیاب تمام وسائل بروئے کا ر لانے کا بھی عزم کا اظہار کیا۔عوام کو سیر و تفریح کے سہو لیات میں کو ئی کو تاہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔اور عوام کو گھر کے دہلیز پہ صحت مند سر گر میو ں کے فروغ دینے کیلئے لو کل گور نمنٹ بھر پور کر دار اد کرے گی۔سٹی پارک گلگت کی خوبصورتی کو جدید انداز میں بہتر کیا جائے گا اس سلسلے میں بلدیہ گلگت اپنا کردار ادا کر ے ۔اور سٹی پارک کی رکھوالی میں کو تاہی برتھنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے تا کہ سٹی پارک کی صفائی اور خوبصورتی کو بر قرار رکھا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی پارک کے دورے کے موقع پہ کیا دورے کے موقع پہ سیکریٹر ی کے ہمراہسیکریٹری جنگلات سجاد حیدر ،ڈپٹی کمشنر محمد حمزا سالک اور دیگر حکام بھی ساتھ تھے۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت رانا محمد وقاص انور اور چیف آفیسر جاوید اقبال نے انہیں سٹی پارک آمد پر خوش آمدید کہا ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ گلگت رانا وقاص انور نے سٹی پارک کے مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا اور بلیہ کے جانب سے فنڈز سے سٹی پارک کی خوبصورتی اور صفائی کے لئے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے سیکرئٹری کو بتایا ۔سٹی پارک کو خوبصورت بنانے کیلئیے مزید فنڈز کی ضرورت کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ ناکافی فنڈز کے باوجود بلدیہ گلگت اپنا کردار بھر پور انداز میں نھبا رہا ہے بعدازاں سیکریٹری بلدیات آصف اللہ خان نے سٹی پارک کے ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے فوری طور پہ دس لاکھ خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا اور سٹی پارک کو دجدید اور انداز میں بنانے کیلئے تعاون جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ گلگت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ے کہا کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ آٖصف اللہ خان نے خصوصی گرانٹ کا اعلان کر کے گلگت کے عوام کیلئے جدید صحت مندانہ سہولیات کے فراہمی میں مدد کی ہے 10لاکھ کے گرانٹ سے سٹی پارک کی خوبصورتی،سر سبز درختوں کا اگاو،لائیٹنگکا نظام ،کھیلوں کے گراونڈکی بہتری سمیت دیگر اہم امور سر انجام دیے جا ئینگے۔انشاشائاللہ سٹی پارک کو تمام جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائیگا۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button