پبلک سکول اینڈ کالج اسکردو میں ہم نصابی سرگرمیوں میں کارکرگی دکھانے والے اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم
سکردو (پ ر) پرنسپل پبلک سکو ل اینڈ کالج اسکردو لیفٹنٹ کرنل حاجی خلیل احمد نے رواں سال کالج میں ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی سرانجام دینے والے اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر کالج اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی طلبا ء کی متوازن شخصیت کی تعمیر و ترقی کے لیے نہایت اہم کا حامل ہے۔ کرنل حاجی خلیل احمد نے کہا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے اور قوم میں اساتذہ کی کارگردگی نہایت ہی اہمیت کے قابل ہوتی ہے۔ اساتذہ قوموں کی فکری، علمی ، علمی اور ترقیاتی جہتیں متعین کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں جو حقیقی معنوں میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ ہیں نہ ان کا حق ادا ہوسکتا ہے اور نہ ہی کوئی ریوارڈ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے ہذا کی ہم نصابی سرگرمیوں میں یوں تو تمام اساتذہ کی کارگردگی قابل تعریف ہے تاہم جن اساتذہ کی خدمات غیر معمولی رہی ہیں ان کی خدمات کو سراہنا ہماری ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں پرنسپل اور وائس پرنسپل علی احمد جان نے کالج کے تمام ہاوسز ماسٹر ، سپورٹس کمیٹی کے ممبران اور سائنس و آرٹس نمائش میں خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ان میں لیکچراربشیر احمد جونئیر،لیکچرارمظفر حسین، لیکچرارشاہد رسول،لیکچراراصغر شگری، لیکچرارمحمد نسیم،لیکچرارناصر علی،لیکچرارعتیق الرحمان،لیکچراررضوان علی،سیکشن ہیڈ منور حسین، لیکچرارموسی علی وغیرہ شامل تھے۔