کیریئر

سرکاری محکموں میں چور دروازے سے بھرتیاں ہورہی ہیں، شنوائی نہ ہوئی تو احتجاج کریں گے، جماعت اسلامی اشکومن

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔ سرکاری محکموں میں چور دروازوں سے بھرتی،جماعت اسلامی اشکومن نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا،شنوائی نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی دے دی ۔جماعت اسلامی اشکومن کا ایک ہنگامی اجلاس جماعت کے امیر صوبیدار(ریٹائرڈ) سید جلال الدین کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تحصیل بھر کے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس میں تحصیل آفس چٹورکھنڈ میں ایل ڈی سی کی آسامی پر مبینہ طور پر بغیر ٹیسٹ انٹرویو کے غیر مقامی شخص کو تعینات کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ تحصیل اشکومن کے ساتھ روا رکھا جانے والا سوتیلی ماں کا سلوک ناقابل برداشت ہے۔ملازمتوں کے سلسلے میں ہر بار اشکومن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ غیر قانونی تعیناتی کو کینسل کرکے ٹیسٹ انٹرویو کے ذریعے مقامی فرد کو بھرتی کیا جائے بصورت دیگر جماعت اسلامی احتجاج پر مجبور ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button