خبریں

استور سول کورٹ نے ایک ماہ میں ایک مقدمہ بھی نہیں‌نمٹایا، جسٹس وزیر شکیل برہم

استور(بیورو رپورٹ ) چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس وزیر شکیل نے استور سول کورٹ کا دورہ کیا اس موقعے سول کورٹ کی کارکردگی پر کہاکہ  آپ کی کارکردگی سے میں مطمین نہیں ہوں ایک ماہ میں ایک کیس بھی نہیں نمٹایا جاتا ہے تو اتنا بڑا سیٹ کا کیا فائدہ یہ تو سرکاری اخراجات پر بوجھ بنے کے مترادف ہے  چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس وزیر شکیل نے استور سول کورٹ کے دورے کے موقعے پر برہمی کا اظہار کیا انہوں نے سول کورٹ استور کے  ریڈر سے ایک سال کا ریکارڈ طلب کر لیا  کہا سول کورٹ استور کی مایوس کن کارکردگی ہے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا اگر بہتر نہیں بنایا تو میں خود بہتر بناونگا 300 کے قریب سائل سول کورٹ میں کئی سالوں سے دربدر ہو رہے ہیں  کیسز میں کاروائی کی سست روی سوالیہ نشان ہے کارکردگی کو ہر حال میں بہتر بنانا ہوگا اس موقعے پر وکلاء سول جج کی مایوس کن کارکردگی پر پردہ ڈالنے کے لئے سول جج کے حق میں آئیں بائیں شائیں کرتے رہے چیف جسٹس نے سب کی ایک نہیں سنی اور آدھا گھنٹے تک سب کو سناتے رہے اس موقعے پر انہوں نے مزید کہا کہ ہم جو تنخواہ لے رہے ہیں اس کی بھی توہین ہے ایک کیس ایک ماہ میں بھی نہیں نمٹایا جا رہا ہے تو اتنا بڑا سیٹ اپ کا کیا فائدہ حکومت کے خزانے میں بوجھ بننے ہوے ہیں ایک سول جج کے لئے 300 کیسز کوئی معنی نہیں رکھتے ہیں اس موقعے پر وکلاء نے کہا کہ ہم اس سول کورٹ کے لئے ٹایم کم دیتے ہیں جس پر چیف جسٹس چیف کورٹ نے کہا کہ آپ ٹایم ذیادہ دیتے ہو یا کم مجھے اس سے کوئی غرض نہیں  میں ایک سول کورٹ کی کارکردگی مانگ رہا ہوں اس موقعے پر وکلاء نے کہا کہ سیشن کورٹ، اور سول کورٹ شونٹر  کی بلڈنگ سے کافی فاصلے پر سول کورٹ استور کی بلڈنگ ہے  اگر سول کورٹ استور کی بلڈنگ بھی مناسب جگہے پر ہوں تو ہم ٹایم بھی دینگے اور کارکردگی بھی بہتر ہوگی جس پر چیف جسٹس چیف کورٹ نے کہا کہ اس مسلے کو آپس میں بیٹھ کر حل کرنا پڑے گا۔اس موقعے پر سنیر قانون دان عتیق الرحمن ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء کے وفد نے چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان سے ملاقات کے دوران مطالبہ کیا کہ دیامر کی طرح استور میں بھی سرکٹ بینچ کا ٹور رکھا جاے تاکہ عوام کو سستے انصاف کی فراہمی گھر دیلیز میں مل سکے جس پر چیف جسٹس وزیر شکیل نے وکلاء سے یہ وعدہ کیا ہے کہ انشا اللہ نئے ججز کی تعیناتی کے ساتھ ہی صوبائی حکومت اور گورنر سے مشاورت کے بعد استور میں بھی سرکٹ بینچ کا ٹور رکھا جاے گا تاکہ عوام کو سستے انصاف کی فراہمی آسانی سے مل سکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button