تبدیلی اور گلگت بلتستان کا مستقبل
تحریر: ایڈوکیٹ صفدر علی شیرازی
گلگت بلتستان میں پی ٹی ائی کے گورنر کی نامزدگی تبدیلی کی جانب ایک پہلا اور اہم قدم ہے جسکا اثر آنے والے انتخابات میں پارٹی کی حکومت سازی کی شکل میں سامنے ائے گا..
پاکستان کی طرح گلگت بلتستان کے لوگ بھی تبدیلی کو اپنانے کے لئے تیار ہیں.. پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی ناکام پالیسیوں نے یہاں کے لوگوں میںشدید احساس محرومی کو جنم دیا ہے. آج گلگت بلتستان میں عوامی زمینوں پر خالصہ سرکار کے نام پہ قبضہ کیا جا رہا ہے, شہریوں پر پولیس اور تحصیلداروں کاتشدد روزانہ کا معمول بن چکا ہے.. حد تو یہ ہے کہ مسلم لیگ کے صوبائی وزرا پہ سرکاری محکموں کے سیکریٹریز کی رشوت لینے کو اخباری بیانات کے ذریعے اچھال رہےہیں . گوپس میں ایک ایس ایچ او کو فیس بک پہ ایک کمنٹ کو بنیاد بنا کر فارغ کیا گیا جسکی اصل وجہ مسلم لیگ کے کچھ لوگوں کا پریشر تھا.
پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان میں ان تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور تمام سرکاری اداروں میں اہلیت اور شفافیت کو فروغ دے گی. جناب وزیراعظم عمران خان نے اپنی کئی تقاریر میں یہاں کے لوگوں کی تعریف کی ہے اور انشا اللہ وزیراعظم عمران خان یہاں سیاحت کے فروغ کے لئے کے پی کے طرز کی پالیسیوں کا اغاز کریں گے.. ایک اندازے کے مطابق گلگت بلتستان میں پندرہ لاکھ سیاح آتے ہیں جنکے لئے سہولیات کا فقدان یہاں پایا جاتا ہے. پاکستان تحریک انصاف چھوٹے پیمانے پر ہوٹل انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے بھرپور اقدامات کرے گی..
گلگت بلتستان کا ایک اور اہم مسئلہ یہاں پہ مقامی مصنوعات کے لئے مارکیٹ کا نہ ہونا ہے جسکی وجہ سے یہاں پر چھوٹے کاروباری لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے. پی ٹی ائی کی حکومت یہاں کے چھوٹے کاروباری طبقے کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی پیکیج کا انتظام بھی کرے گی
وزیراعظم صاحب کی خصوصی دلچسپی ماحولیات کا تحفظ بھی ہے. اس سلسلے میں پورے ملک میں ایک ارب درخت لگانے کی مہم کا باقاعدہ اغاز ہو چکا ہے. چونکہ گلگت بلتستان تمام علاقوں سے زیادہ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والا خطہ ہے اس لئے پی ٹی ائی کی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اس پر کام شروع کرے گی.
گلگت بلتستان کی ترقی میں سول سوسائٹی اور بالخصوص اغا خان ڈویلپمنںٹ کا بہت بڑا ہاتھ ہے اس لئے پی ٹی ائی کی حکومت میں سول سوسائٹی کے ساتھ مضبوط بنیادوں پر ورکنگ ریلیشنشپ قائم ہو گا.
ایک اور اہم چیز جس پہ تحریک انصاف کی حکومت کام کرے گی وہ یہاں کے ان بہادر جوانوں کے بیواؤں اور بچوں کے ویلفئیر پہ کام کرنا ہے جنکے شوہر اور باپ نے مملکت کی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا . تحریک انصاف کی حکومت پاک فوج کے ساتھ ملکر ان خاندانوں کی فلاح کے لئے پالیسی سازی کا عمل تیز کرے گی
پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے کارکنوں کو اپنی قومی اور صوبائی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور اس اعتماد کے نتیجے میں انشا اللہ گلگت بلتستان کے لوگ تبدیلی کے خواب کو مکمل ہوتا ہوا دیکھ لیں گے