اہم ترین

کوہستان ٹریفک حادثہ:‌ 2 خواتین سمیت یاسین اور گوپس سے تعلق رکھنے والے 5 افراد تاحال لاپتہ

یاسین (معراج علی عباسی) گزشتہ روز کوہستان کے مقام پر ٹریفک حادثے میں جان بحق ہونے والے یاسین کے تین اور گو پس کے دو افراد تاحال لاپتہ ہے۔ لاپتہ افراد میں پارک آرمی کے دو اہلکار، دو خواتین اور ایک سویلین مرد شامل ہے۔

لاپتہ افراد میں سے پاک آرمی کے سپاہی معراج علی، سپاہی علی احمد شاہ اور ایک جوان سال لڑکی فریدہ دختر نصرت علی کا تعلق یا سین سے، جبکہ سید معز علی شاہ اور ایک خاتون گوپس کے رہائشی ہیں۔

لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے یاسین سے جائے وقوعہ پر جانے والے یاسین کے رہائشی سید علی شاہ کے مطابق اس وقت حکومت نے ریسکیو کا عمل روک دیا گیا ہے۔

ا ان کا کہنا ہے کی اے سی چلاس کے مطابق ٹرانسپورٹ کمپنی کی فراہم کردہ لسٹ کے مطابق 18 بندوں کی نعشیں برآمد کرکے ان کے آبائی گاوں کی طرف روانہ کرنے کے بعد ریسکیو کا کام روک دیا گیا ہے۔

ادھر یاسین اور گوپس سے گاڑی میں سوار ہونے والے 5 افراد کی نعشیں تاحال ان کے ورثا کو موصول نہیں ہوئی ہیں۔ جس باعث حادثے میں لاپتہ ہونے والےافراد کے لواحقین انتہائی پریشانی کی حالت میں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button