اہم ترین

معروف کوہ پیما علی رضا سدپارہ تربیت کے دوران حادثے کا شکار، ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی

 اسلام آباد: بین الاقوامی شہرت یافتہ کوہ پیما علی رضا سدپارہ معمول کی تربیت کے دوران پہاڑ سے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔  ڈاکٹروں کے مطابق علی رضا کی ریڈھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے، علی رضا کو پاکستان کی 8 ہزار میٹر بلند چوٹیوں کو 17 بار سر کرنے کا اعزاز حاصل ہے

الپائن کلب آف پاکستان کے ترجمان کرار حیدری سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما علی رضا سدپارہ آج فجر کے وقت معمول کی مشق کے لئے قریبی پہاڑ پر مہم جوئی کر رہے تھے کہ پہاڑ سے پھسل کر کھائی میں گر گئے، حادثے کے بعد انھیں ریجنل ہسپتال منقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمی کوہ پیما علی رضا سدپارہ کی ریڈھ کی ہڈی اور پسلیاں ٹوٹی ہیں،

علی رضا کے بیٹے اور کوہ پیما بشیر حسین نے قوم سے علی رضا سدپارہ کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے

سالہ علی رضا سدپار مرحوم علی سدپارہ اور حسن سدپارہ کے استاد تھے اور گلگت بلتستان میں واقع دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کو 17 بار سر کرنے کا انھیںں اعزاز حاصل ہے، علی رضا سدپارہ رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پر جا رہے تھے۔ نوجوان کوہ پیماوں سرباز خان اور شہروز کاشف نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button