جرائم

غیر حاضری کیوں لگائی؟ لیب اسسٹنٹ نے ہیڈ ماسٹرپر پستول تان لی

اشکومن (نمائندہ خصوصی) غیر حاضری کیوں لگائی؟سرکاری سکول کے لیب اسسٹنٹ نے ہیڈ ماسٹر کے دفتر میں گھس کر پستول تان لی،ہیڈماسٹر نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور سے پستول چھین لیا،پولیس تھانہ چٹورکھنڈ میں مقدمہ درج،مذکورہ واقعہ گزشتہ دنوں ہائی سکول پکورہ(اشکومن) میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق سکول کے لیب اسسٹنٹ امیر حمزہ ڈیوٹی سے بار بار غیر حاضر رہتا تھا جس پر سکول کے ہیڈ ماسٹر کریم محمد خان نے رجسٹر میں مذکورہ لیب اسسٹنٹ کی غیر حا ضری لگادی،اگلے روز لیب اسسٹنٹ نے سکول آکردستخط کے لئے رجسٹر کھولا اور سابقہ غیر حاضریاں دیکھ کر آگ بگولہ ہوگیا اور ہیڈ ماسٹر کے دفتر میں گھس کر پستول تان لی،اس وقت لیب اسسٹنٹ مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت تھا،ہاتھا پائی کے دوران ہیڈ ماسٹر نے پستول چھین لی اور پولیس تھانہ چٹورکھنڈ کوواقعے کی اطلاع کردی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ چٹورکھنڈ منتقل کردیا،بعد ازاں سکول کے ہیڈ ماسٹر نے قاتلانہ حملے کے معاملے پر ملزم کو معاف کردیا ،پولیس تھانہ چٹورکھنڈ نے ناجائز اسلحہ برآمدگی پر ملزم کے خلاف 13اے کا مقدمہ درج کردیا اور ملزم شخصی ضمانت پر رہا ہوگیا۔عوام
علاقہ نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے معاملے کافوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button