جرائمصحت

یاسین، انتظامیہ کا بالائی علاقوں میں دوکانوں پر اچانک چھاپہ،درجنوں دوکانداروں کو جرمانہ، ممنوعہ بورکے رائفل بھی برآمد

یاسین (معراج علی عباسی ) مجسٹریٹ یاسین ایس ایچ او یاسین کا بھاری پولیس نفری کے ہمراہ یاسین کے بالائی علاقہ ہندور میں دوکانوں پر اچانک چھاپہ دوران چھاپہ مختلف دوکانوں سے ایکسپائرڈ فوڈآیٹم کے علاوہ ایک جنرل سٹور سے ممنوعہ بورکے ایک عدد سیون ایم ایم چائینہ ساخت کے رائفل برآمد۔ ملزم کیخلاف 13اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج، ملزم گرفتار ۔ ایکسپائرڈ فوڈآیٹم فروخت کرنے والے دوکانداورں کو بھاری جرمانہ ،ضبط شدہ آ یٹم میڈیا کی موجودگی میں تلف۔

تفصیلات کے مطابق مجسٹریٹ یاسین نیت خان اور ایس ایچ او یاسین محمد ولی نے بھاری پولیس فورس کے ہمراہ یاسین کے بالائی گاوں ہندور ،ترچھت اور املسیت میں دوکانوں پر اچانک لگاکر درجنوں دوکانوں سے ایکسپائرڈ فوڈ آیٹم جس میں ملک پیک ،چکن ،سڑی ہوئی سبزیاں وغیرہ برآمد کرکے مختلف دوکاندوں کو4000 روپے جرمانہ کیا۔ چھاپہ مار ٹیم نے غیرقانونی طور پر پیٹرول ،ڈیزل اور بغیرحفاظتی آلات کے ایل پی جی گیس فرخت کرنیوالے دوکانداروں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ آئندہ قانونی پرمٹ اور حفاظتی آلات رکھنے کی ہدایت جاری کیا۔ چھاپے کے دوران بشیرعلی ولد غلام علی نامی دوکاندار کے دوکان سے ایک عدد غیرقانی بور کے سیون ایم ایم برامد کرکے پولیس نے اسلحے کو اپنے قبضے میں لیکر ملزم کے خلاف اصلحہ13 آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ مجسٹریت یاسین نے مختلف دوکانوں سے ضبط شدہ فوڈآیٹم کو میڈیا اور لوگوں کی موجودگی میں تلف کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button