شگر:‌موٹر سائیکل حادثے میں‌ ایک شخص جان بحق

شگر(نامہ نگار)شگر موٹر سائیکل کی حادثے میں ایک شخص جان بحق ،حادثہ چھورکاہ میں پیش آیا جہاں مرحوم نماز کیلئے جامع مسجد جاتے ہوئے پل کے دیوار سے ٹکرانے کی وجہ سے موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگئے۔جان بحق ہونے والے شخص کا نام محمد ابراہیم بتایا جاتا ہے اور وہ ایک نجی کمپنی میں سکیورٹی گارڈ تعینات تھے۔مرحوم نماز جمعہ کیلئے جامع مسجد چھورکا جارہے تھے جہاں حادثے کا شکار ہوئے ۔جنہیں فوری طورسی ایم ایچ سکردو منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہفتے کی صبح انتقال کرگئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments