کھیل

غذر: جشن آزادی پولو کپ پونیال کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا

غذر (رپورٹر) جشن آزادی گلگت بلتستان پولو کپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پونیال کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا۔ یاسین کے مقابلے میں پونیال کی ٹیم نے چار کے مقابلے میں پانچ گول کر کے فائنل میچ اپنے نام کرلیا۔ ہزاروں شائقین پولو نے اس اہم ایونٹ کو دیکھا۔ دوران کھیل تین کھلاڑی گھوڑوں سے گر کر زخمی ہوگئے۔

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر غذر دلدار احمد ملک تھے۔ انھوں نے فائنل میچ کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

جشن آزادی گلگت بلتستان پولو ٹورنامنٹ میں کل بائیس ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ یاسین اور پونیال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں چار چار گول سے برابر تھی جس کے بعد دس منٹ کااضافی ٹائم دیدیا گیا جس میں پونیال کی ٹیم نے چار کے مقابلے میں پانچ گول کرکے یہ میچ اپنے نام کر لیا۔

اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر غذر نے کہا کہ پولو کھیلوں کا بادشاہ اور بادشاہوں کا کھیل ہے اور غذر میں اس کھیل کے فروغ کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جائینگے اور گاہکوچ گراونڈ کی مرمت کے لئے بھی فوری اقدامات اٹھائے جائینگے۔ ڈی سی غذر نے کہا کہ اج کے اس ٹورنامنٹ میں ہزاروں افراد کی شرکت سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہاں کے عوام کی اس کھیل کے ساتھ کتنا لگاو ہے۔ اس حوالے سے اس کھیل کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروے کار لائے جائینگے۔

اس موقع پر ایگز یکٹو انجننئرفیاض احمد، اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن فیاض احمد ،سول سپلائی آفسیر محمد ایاز اور ایس ڈی او شارائیس خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ڈپٹی کمشنر غذر نے جتنے والی پونیال کی ٹیم کو دس ہزار جبکہ یاسین کی ٹیم کو پانچ ہزارروپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button