جرائمخبریں

KIUمیں انسانی اسمگلنگ پر آگاہی مہم کا آغاز

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے آگاہی مہم کا اہتما م کیاگیا۔ مہم میں یونیورسٹی کے اساتذہ سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آگاہی مہم کا انعقاد کرنے کا مقصد افراد کی سمگلنگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ انسانی اسگلنگ کے حوالے سے منعقدہ آگاہی مہم کا اہتمام KIUکے شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ ۔یو این او ڈی سی و ایف آئی اے کے باہمی اشتراک سے رکھا گیا تھا۔

آگاہی مہم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ معاشراتی برائیوں کے سدباب کے لیے طلباء اپنا کردار ادا کرے ۔برائیوں سے خود بھی بچے اور دوسروں کو بھی برائیوں سے بچنے کے حوالے سے ترغیب دے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں موجود ہر فرد برائیوں کو روکنے میں زمہ دار ہے مگر بحیثیت طلباء آپ پر زیادہ زمہ داری عائد ہوتی ہے۔لہذا اپنے اردگر د دیکھیں کی کہی کوئی برائی تو نہیں ہورہی ہے اگر ہورہی ہے تو اس کے روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔معاشرتی برائیوں کے روک تھام کے لیے انفرادی و اجتماعی کوشیں درکار ہے۔بغیر اجتماعی کوشش کے برائیوں سے چھٹکارہ ممکن نہیں ہے ۔ان سے قبل خطاب کرتے ہوئے یواین او ڈی سی کے رکن سید احسان گیلانی نے کہاکہ حکومت پاکستان انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے دو اہم قوانین کی منظوری دی ہے ۔جس کے تحت انسانی سمگلنگ میں ملوث پانے والے افراد کو 7سال تک قید یا دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتاہے ۔لہذا طلباء اس ایکٹ سے آگاہی دلانے کے لیے عوامی سطح پر کام کرے تاکہ انسانی اسمگلنگ سے بچاجاسکے ۔

آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے علی احمد نے آگاہی مہم کے شرکاء کو انسانی اسمگلنگ کے عوامی ااورروک تھام کے حوالے سے بتایا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button