جرائمخبریں

ہنزہ میں غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون

ہنزہ (رحیم امان) ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن پولیس ہنزہ کی جانب سے غیر قانونی گاڈیاں جس میں غیر رجسٹرڈ ، کالے شیشے،ڈبلنگ گاڈیاں،غیر قانونی لائٹز والے گاڈیوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔اس کریک ڈاون کے دوران تمام گاڈی مالکان کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ۔ اس کے علاوہ ایکسائیز پولیس ہنزہ کی جانب سے کم عمر موٹر سائیکل سواروں کو انتباح کیا گیا کہ آئیندہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پر ایکسائیر پولیس انسپکٹر ہنزہ یاصرعباس کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ہر وقت غیر قانونی گاڈیوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے رہتے ہیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرتے رہتے ہیں تاکہ لوگوں میں ٹریفک قوانین کے لیے احترام پیداہو۔ غیر قانونی گاڈیاں رکھنا یا ان کو زیر استعمال میں لانا قانونی طور پر جرم ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے نوجوان اور بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کے حوالے سے کہا کہ آج کل ہنزہ میں یہ رجہان بہت بڑھ گیا ہے کہ چھوڑے بچے موٹر سائیکل چلانے لگے ہیں اور اکژان میں کم عمر بچے ہیں جو کہ وہ کس بھی وقت کسی حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں اور کئی کے پاس لائسنس بھی نہیں ہوتا ۔اس لیے میں ایسے بچوں کے حوالے سے والدین سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو اس قسم کے حرکات سے بعض رکھیں جن سے ان کو نقصان پہنچتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button