گلگت(پ۔ر) نیشنل یوتھ اسمبلی جی بی کی نئی کابینہ کا اعلان صدر نینشل یوتھ اسمبلی آف پاکستان حنان علی عباسی نے کیا جوکہ30 اراکین پر مشتمل ہے۔
طارق اعظم صوبائی گورنر، منظور حسین صوبائی قائد، مظفر جان صوبائی نائب قائد اور شماس احمد ڈار سپیکر نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان منتخب کئے گئے۔جبکہ عارفہ بتول ڈپٹی سپیکر ، سید شاہ دیول سینئر وزیر، عزت نما وزیر برائے امور نوجوانان، ناصر عباس وزیر خزانہ، ایڈووکیٹ عبید اللہ وزیر قانون، عامر علی وزیر کھیل و ثقافت و سیاحت، رجب علی وزیر اطلاعات، ثمینہ اختر وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیلی کمیونیکیشن، عمران علی وزیر برائے پارلیمانی امور، ایس ایم شاہ وزیر تعلیم، ارشاد ملک وزیر بین الالصوبائی رابطہ ، شیرم حسین وزیر خوراک، محمد داور وزیر جنگلات، رقیہ بتول وزیر امور خواتین، عابد حسین وزیر برائے ہائر ایجوکیشن، انعام الحسن، وزیر برائے پانی و بجلی، ذاکر حسین وزیر بلدیات، آسمہ وزیر برائے انسانی حقوق، طاہر حسین وزیر تجارت و کامرس، ثمرین بتول وزیر برائے خصوصی افراد، عبید الرحمن جنجوعہ وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، محمد نصر ویزر مذہبی امور، زہرا بیگم وزیر صحت، وقاص شاہد وزیر ماحولیات اور پیار علی کو وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سونپا گیا۔
نومنتخب کابینہ کی حلف بردار22نومبر بروز جمعرات قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت شرکت فرمائیں گے۔