تعلیمخبریں

کے آئی یو، شعبہ ٹوریزم اینڈ ہاسپٹیلٹی منیجمنٹ کی فعالیت کے لئیےسرینہ اور لوزان ہوٹلز سے تعاون حاصل کرے گی

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اوردو معروف ہوٹلزکے مابین ٹوریزم اینڈ ہاسپیٹیلٹی منیجمنٹ کے فروغ کے حوالے سے اشتراک سے کام کرنے پر اتفاق ہو گیاہے ۔KIUہنزہ کیمپس میں قائم ٹوریزم اینڈ ہاسپیٹلیٹی منیجمنٹ کے شعبے کی فعالیت کے لیے KIU دو ہوٹلز سرینہ ہوٹل اور لوزان ہوٹل سے تعاون حاصل کرے گی ۔

اس حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کو سرینہ ہوٹلز کے کارپوریٹ ڈائریکٹر ٹوریزم پروموشن ڈاکٹر معین الدین نے تفصیلی بریفنگ دی اور ہوٹل انڈسٹری کی گلگت بلتستان میں مواقع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ وائس چانسلر کے ہمراہ ڈین ڈاکٹرخلیل احمد،ڈین ڈاکٹر محمد رمضان،ڈائریکٹر QECسید معظم نظامی ،ہنزہ کیمپس کے ایڈمنسٹریٹر رحمت کریم اور ڈاکٹر آصف خان موجود تھے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ ہنزہ کیمپس میں قائم ٹوریزم ڈیپاٹمنٹ کی ترقی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئےکار لائے جائینگے اور اسے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی ممالک کی توجہ کا مرکز بنے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button