سیاست

شگرکی سیاست میں بڑی تبدیلی کاامکان،ڈاکٹرفرمان سعیدی کامیدان سیاست میں قدم رکھنے کااعلان

شگر(نامہ نگار)معروف عالم دین و تعلیم یافتہ نوجوان ڈاکٹر فرمان علی سعیدی نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کیمطابق شگرباشہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان پی ایچ ڈی سکالرڈاکٹرفرمان سعیدی شگرکی ترقی کی خاطرآئندہ الیکشن میں شگرسے میدان میں اترنے کا اعلان کردیا۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاعلاقہ شگرکی محرومیت کے پیش نظرمیدان سیاست میں قدم رکھنے کافیصلہ کیاہے،شگرکے عوام علاقے کی ترقی چاہتے ہیں،میدان سیاست میں قدم رکھ کرناانصافیوں اورمحرومیوں کاازالہ کریں گے،عوام کوغلامی سے نجات دلائیں گے،سیاست فریب و دھوکہ دہی نہیں ہمارے سیاست دان سالوں سے فریب کرتے آرہے ہیں،ان کامزیدکہناتھاکہ اس میدان میں قدم رکھنے کامقصددھوکہ دہی،جھوٹ،فریب اورظلم کی سیاست سے جان چھڑاناہے،انہوں نے عوام مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ مغربی یلغار،بدامنی اوربے حیائی کے ماحول سے نکل کرامن وسکون،خودمختاری اوردینداری کے ساتھ زندگی گزارانے کیلئے ان کاساتھ دیں،وہ عوام کے امنگوں کی ترجمانی کرنے میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑے گا،واضح رہے ڈاکٹرفرمان سعیدی نے اپنی قابلیت وصلاحیت کوبرکارلاتے ہوئے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے،جبکہ اسی یونیورسٹی سے ایم اے سیاسیات میں بھی ایم اے کرچکے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button