اہم ترینصحت

گلگت بلتستان میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی پولیو مہم کے بائیکاٹ کی دھمکی

گلگت( رپورٹر) نیشنل پروگرام ایمپلائزویلفئیر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے ملازمین نے پولیو مہم کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔ 10دسمبر سے پہلے تمام ملازمین کے جائز مطالبہ ہیلتھ الاؤ نس کی منظوری نہ ہونے تک 10دسمبر سے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

صدرنیشنل پروگرام ایمپلائزویلفئیر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان ضیاء الرحمن شاد نے بتایاہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے ملازمین کی ہیلتھ الاؤنس کی فائل عرصہ تین ماہ سے فنانس ڈیپارٹمنٹ میں پڑی ہے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان مطلوبہ فنڈ مہیا کرنے کی بجائے مختلف حیلے بہانوں سے کام لے رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر الایئڈ سٹاف میں سخت بے چینی اور اضطراب پائی جاتی ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز یہ سوچنے پر مجبور ہو رہی ہے کہ آیا وہ محکمہ صحت کا حصہ ہے کہ نہیں۔ اگر10دسمبر سے پہلے لیڈی ہیلتھ ورکرز، لیڈی ہیلتھ سپروائز اور دیگر الائیڈ سٹاف کا دیر ینہ مسلہ حل کرتے ہوئے الائیڈ الاؤنس کی فائل پر پیش رفت نہ کیا گیا تو ہیلتھ ورکرز پورے گلگت بلتستان میں 10دسمبر سے پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گے اور تما م تر حالات کی ذمہ داری فنانس ڈیپارٹمنٹ پر عائد ہوگی۔ اُنہوں نے چیف منسٹر اورچیف سیکرٹیری سے جائز مطالبات حل کرنے میں اپنا کردار ادا کر ے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button