‘ہنزہ، روزانہ چار گھنٹے بجلی فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی’
ہنزہ ( اجلا ل حسین ) ہنزہ میں بڑھتی ہوئی بدترین لوڈ شیڈنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ برقیات گلگت بلتستان نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں عوام ہنزہ کے لئے اضافی دو تھرمل جنریٹر ز ہنزہ پہنچا دیئےہیں۔
شیر عباس ایگزیکٹو انجینئر محکمہ برقیات ہنزہ نے کہا ہے کہ آج سے مختلف شیڈول کے مطابق بجلی کی ترسیل کو یقینی بنائے جائینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے عوام ہنزہ کے لئے دو تھرمل جنریٹر سے بجلی کی فراہمی کی جارہی تھی۔ شیڈول کے مطابق کریم آباد ، علی آباد ، گنش اور دیگر کمرشل احاطے کے لئے روزانہ دو سے تین گھنٹے بجلی دی جاتی ہیں جبکہ روازنہ شام کے اوقات رہائشی علاقوں میں بجلی ایک گھنٹے کے لیئےفراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ آج کے بعد عوام کو روزانہ چار گھنٹے شام کے اوقات میں بجلی فراہم کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ششپر گلیشرکی پھیلاو کی وجہ سے ہائیڈل پاور ہاوس کے لئے پانی میں کمی کے باعث 1.5سے صرف پانچ سو بجلی مشکل سے مل رہی ہیں جس کی وجہ سے تھرمل جنریٹر سے بجلی عوام کو فراہم کردی جائیگی۔