تعلیمخبریں

KIU، گریجویٹ پروگرام کے نتائج میں طالبات نے بازی لے گئیں

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے بی اے،بی اے سی ،بی کام پارٹ ون اوراے ڈی ای ون اور اے ڈی ای ٹو امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ بی اے۔

بی ایس سی کا مجموعی نتیجہ 43جبکہ بی کام پارٹ ون کا37.10 فیصد رہا۔ 2144 طلبہ وطالبات نے ان امتحان میں حصہ لےئے۔

بی اے ،بی ایس سی میں مجموعی طور پر2144طلبہ وطالبات شریک ہوئے جن میں سے 922 پاس، 1222 طلباء فیل ہوئے۔

سائنس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ شفیقہ سعادت دختر سعادت حسین نے 400 میں سے 346 نمبر لے کر پہلی ، اسی کالج کی طالبہ سادیہ جبین دختر محمد عباس اخترنے334 نمبرلے کر دوسری،شکیلا دختر فرمان علی321 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔ جبکہ آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی طالبہ خالدہ بتول دختراخترحسین خان نے 320 نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ بوائزڈگری کالج سکردو کے عمیر ولدثنا ء اللہ نے 314 نمبر لے کر دوسری اوراسی کالج کے مہدی حسن ولد غلام محمد نے 310 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بی کام پارٹ ون امتحانات میں 221 طلباء نے حصہ لیا۔ جن میں سے 82 طلباء پاس اور 139 امتحان پاس کرنے میں ناکام رہے ۔اسی طرح بی کام پارٹ ون میں ہنزہ لیڈرز کالج علی آبادکی طالبہ افشین خان دختر عجب خان نے 760 میں سے 607 نمبر لے کر پہلی ،اسی کالج کی طالبہ روبی نیازی دختر محمد فقیر نے 593کے ساتھ دوسری اور سدرۃالمنتہٰ دختر رحمت کریم نے 592 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

اسی طرح ADEون میں ایلمنٹری کالج فار وومن گلگت کی طالبہ رابعیہ بشیر دختر بشیر احمدنے 600میں سے 503نمبر حاصل کرکے پہلی ،اسی کالج کی طالبہ مہک شیراز دختر شیراز علی نے 488کے ساتھ دوسری جبکہ فلک ناز دختر مظفر ولی نے 485کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح ADE تھرڈ میں گورنمنٹ ایلمنٹری کالج فار وومن سکردو کی طالبہ نرگس بتول دختر محمد نذیر نے 600میں سے509نمبرحاصل کرکے پہلی ،کومل فاطمہ دختر مہدی نے 499لے کر دوسری جبکہ اسی کالج کی طالبہ شگفتہ دختر مبارک نے 497کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button