خبریں

شگر وزیر پور میں مویشیوں میں پراسرار بیماری، وٹیرنری ڈسپنسری میں نہ اسٹاف اور نہ ہی ادویات

شگر(نامہ نگار)عمائدین وزیر پور شگر نے کہا ہے کہ شگر وزیر پور میں مویشیوں میں پراسار بیماری عام، اودیات کا کوئی نام و نشان نھیں۔علاقے میں محکمہ حیوانات کے حکام عرصہ دارز سے غاب ہے اور کوئی پرسان حال نہیں۔ وزیر پور شگر کے وٹیرنری ڈسپنسری میں نہ ہی کوئی ڈاکٹر موجود ھے اور نہ ہی دیگر اسٹاف۔ مویشی اکثر متعدی امراض کی وجہ سے بیمار ہوجاتے ھیں تو دوائی بالکل نہیں مل پاتی۔آخر غریب عوام اپنے مویشیوں کو ذبح کرنے پر مجبور ھو جاتے ھیں۔ گورنمنٹ کی طرف سے ڈاکٹر تعینات ہے لیکن ڈاکٹر کبھی حاضر نھیں ھوئے۔انہوں نے اعلی حکام سے اس پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button