اہم ترینخبریں

‘دیامر میں تعینات ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس پرگلگت جانے کی پابندی’

چلاس (محمدقاسم) ڈپٹی کمشنر دیامر سے تحریری اجازت نامہ لیئے بغیر گلگت جانے والے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو تھلیچی چیک پوسٹ سے یو ٹرن لینا ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ دیامر نے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو سرخ جھنڈی دیکھاتے ہوئے تھلیچی پولیس چک پوسٹ کو واضع احکامات جاری کردیے۔ دیامر کے محکموں کے سربراہان کی بلاوجہ گلگت آنے جانے کے سلسلے کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ دیامر نے کمر کس لی اور تھلیچی چیک پوسٹ کو واضع احکامات صادر کئے کہ ضلعی انتظامیہ دیامر کی اجازت کے بغیر گلگت جانے والے محکموں کے سربراہوں کو روک کر واپس چلاس واپس بیجھا جائے۔

واضع رہے کہ دیامر میں ڈیوٹی دینے والے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اتوار منانے گلگت جاتے ہیں اورمنگل تک دفاتر میں غیر حاضری معمول کا حصہ ہے۔ جس کی وجہ سے مختلف دفاتر میں سائلین اور دفتری امور تعطل کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ دیامر نے عوامی شکایات پہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کو بغیر اجازت کے گلگت جانے پہ پابندی لگادی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button